خضدارمیں زیر زمین پانی کی قلت خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے،بی این پی
ہفتہ 4 فروری 2017 20:01
(جاری ہے)
اس سے قبل انہوںنے خضدار پریس کلب کے نومنتخب صدر عبداللہ شاہوانی و دیگر عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ۔
بی این پی (عوامی) خضدارکے رہنمائوں نے کہاکہ خضدار کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے پورے شہر میں پانی کی قلّت پیدا ہوگئی ہے ۔ خضدار کے بیشتر ٹیوب ویلز خشک ہوچکے ہیں ۔اور زیر زمین پانی کی قلت کا مسئلہ پورے خضدار کے عوام کو درپیش ہے ۔ اس جانب سب کو توجہ مبذول کرنا چاہئے خصوصاً حکومت کے اعلان کردہ ڈیمز کی تعمیر شروع کردے۔ خضدار میں ہونے والی بارشوں کا پانی اسٹاک ہونے کی بجائے ندی نالوں کی نظر ہو کر ضائع ہوجاتا ہے ۔ اس کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ خضدار اکثریتی جماعتوںکے لیڈرز کا مرکز ہے لیکن اس کے باوجود خضدار کے عوام کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ قدرتی گیس سے خضدا ر کے عوام یکسر محروم ہیں ملک کے دور دراز شہروں تک قدرتی گیس پہنچ گئی لیکن تاحال خضدار کے عوام اس سہولت سے محروم ہے ۔ بی این پی (عوامی) کے قائد میر اسر اراللہ خان زہری روز اوّل سے خضدا ر کے عوام کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے لیکن کوئی دوسرا حکومتی عہدیدار اس حوالے سے کوششیں نہیں کررہاہے ۔انہوںنے کہاکہ بی این پی (عوامی) 5مارچ کو ایک ریلی نکال کر احتجاجی مارچ کریگی جس میں ضلع بھر کے کارکن شرکت کریں گے ۔ اس حوالے سے خضدار کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس احتجاجی مارچ میں بھر پور شرکت کرکے اپنے اس حق کے لئے بی این پی (عوامی) کا ساتھ دیں تاکہ حکومت کو اس بات پر مجبور کیا جاسکے کہ وہ خضدار کے عوام کے لئے قدرتی گیس جیسی اہم ضرورت و سہولت کی فوری منظوری دے ۔ بی این پی (عوامی ) کے رہنمائوں نے کہاکہ ہم صحافی برادری کی قدر کرتے ہیں ماضی میں بھی بی این پی عوامی صحافیوں کے شانہ بشانہ رہی ہے اور آئندہ بھی ہم صحافیوں کے ہم پلّہ رہ کر ان کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔ نئی کابینہ کے انتخاب پر ہمیں خوشی محسوس ہورہی ہے صحافیوں نے جس جمہوری طرز عمل کو اپنا یا ہے وہ سب کے لئے مثال ہے ۔خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار