جمعیت علماء اسلام کے وفد کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ملاقات، پیرا میڈیکس ہڑتال پر تبادلہ خیال

جمعہ 5 مئی 2017 23:09

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کا ایک وفد جس میں صوبائی امیر مولانا فیض محمد سمانی اور دیگر شامل تھے کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ملاقات کی ملاقات کے بعد خضدار پہنچنے پر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقات علاقائی اور صوبائی معاملات کے حوالے سے تھی اس وقت بلوچستا ن بھر کے پیرا میڈیکس ہڑتال پر ہیں ان کی ہڑتال کی وجہ سے ہسپتالوں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور عوام کو شدید پریشانی و مشکلات کاسامنا ہے اس کے علاوہ خضدار میں جاری ترقیاتی اسکیمات میں غیر معیاری مٹریل استعمال ہونے کی شکاتیں موصول ہو رہی تھی میڈیکل کالج خضدار میں کلاسیں شروع نہیں کی جا سکی ہے اس ادارے میں کلاسوں کا اجراء کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر تا حال کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ،گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ادویات ختم ہو گئی ہیں عام حالت اپنی جگہ ایمرجنسی میں لوگوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے لئے بھی ادویات دستیاب نہیں ،خضدار شہر کے لئے بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس تا حال قائم نہیں کیا جا سکا ان تمام مسائل سے ہم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کو آگاہ کیا وزیر اعلیٰ نے پیرا میڈیکس چارٹر آف ڈیمانڈ کے متعلق کہا کہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جلد ہی ان کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا باقی خضدار کے حوالے سے جو مسائل ہیں انہیں بھی درجہ بہ درجہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں