خضدارانجینئرنگ جامعہ کا سٹوڈنٹ ،بھائی اور کزن سمیت حب ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

منگل 5 ستمبر 2017 21:49

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2017ء) خضدارانجینئرنگ جامعہ کا اسٹوڈنٹ، بھائی اور کزن سمیت حب ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی نعشیں نکال لی گئیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے طالب علم دانش بلوچ ولد بہرام خان اپنے بھائی سمیر بلوچ ولد بہرام خان اور ایاز حب ندی میں نہانے گئے تو دونوں بھائی اوران کا کزن پانی میں ڈوب گئے ، جن میں سے ایک کی نعش رات کو نکال لی گئی اورڈوبنے والے دو افراد کی نعشیں منگل کی صبح نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

طالب علم دانش بی یو ای ٹی خضدار میں فائنل ائیر کے طالب علم تھا جب کہ ان کا بھائی سمیر بلوچ لسبیلہ یونیورسٹی واٹرمینجمنٹ کے اسٹوڈنٹ تھے ۔وہ لیاری عثمان بروہی محلہ کے رہائشی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں