پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، پیاف

پیر 9 جولائی 2018 19:27

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، پیاف
لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ا یشن فرنٹ(پیاف ) نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کم ہونے سے قیمتوں میں کمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہارقائم مقام چیئرمین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم نے سنیئر وائس چئیرمین تنویر احمد صوفی کے ہمراہ تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسز کی شرح میں مزید25 سے 30 فیصد کمی کی جائے اورحکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے لئے سیلز ٹیکس کی شرح کو سنگل ڈیجٹ پر لائے اور پٹرولیم لیوی سمیت دیگر ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔ ان پٹ کاسٹ اور خام مال کے بار بار بڑھنے سے تاجر و صنعت کار معاشی مسائل کا شکار ہیں ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی سے عوام کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کو بھی ریلیف ملے گا۔ ایندھن سستا ہونے سے اشیاء و پیداوار کی پیداواری لاگت میں کمی آتی ہے جس سے کاروباری برادری کو بھی ریلیف ملتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں