حلقہ این ای131اورپی پی162میں پی ٹی آئی کی خواتین کی انتخابی مہم

پیر 9 جولائی 2018 22:27

لاہور۔9جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) عمران خان کے حلقہ این ای131اور عبدالعلیم خان کے صوبائی حلقے پی پی162میں پی ٹی آئی کی خواتین نے انتخابی مہم میں والٹن میں چرچ کا دورہ کیا اور مسیحی برادری سے بلے کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ، کرن علیم خان ،سیمی بخاری اور منزہ حسن نے ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں حصہ لیا ،انہوں نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری سمیت پاکستان کا ہر شہری اب ملک کو صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے اور آزمائے ہوئے چہروں اور کھوٹے سکوں کو کسی قیمت پر دوبارہ اقتدار پر قابض ہونے کا موقع نہیں دے گا ، انہوں نے کہا کہ خواتین عمران خان کا تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہی ہیں اور25جولائی کو اصل فیصلہ عورتوں کے ووٹ کریں گے لہذا ہر گھر سے ہماری ماؤں اور بہنوں کو صبح ناشتے کے بعد پہلا کام بلے کو ووٹ ڈالنے کا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء این ای129اور پی پی158میاں میر کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان نے کہا کہ 25جولائی کو با شعور عوام کرپٹ عناصر کی بجائے عمران خان کا ساتھ دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں