لاہور میں ن لیگ کی کارنر میٹنگ میں افسوس ناک واقعہ

لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 168 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی کارنر میٹنگ میں ہوائی فائرنگ ہونے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا،میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 جولائی 2018 14:12

لاہور میں ن لیگ کی کارنر میٹنگ میں افسوس ناک واقعہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2018ء) لاہور میں ن لیگ کی کارنر میٹنگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی کارنر میٹنگ میں فائرنگ سے 9سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018ء میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔اور تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم بھی چلا رہی ہیں۔تاہم اس حوالے سے ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 168 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ خواجہ سعد رفیق کی آمد سے پہلے ہی ایک مقامی رہنما اسلم بھٹی کے گن مین نے کھلے عام اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کردی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس ملک کے مطابق ایک گن مین کے ہاتھ سے بندوق پھسلی اور گولیاں سیدھی چلنے لگیں، جس کی زد میں دو کمسن بچے آگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 9 سالہ مظر جاں بحق ہو گیا جب کہ 12 سالہ فہد منظور زخمی ہو گیا۔بعدازاں پولیس نے چھاپہ مارکر مرکزی ملزم رمضان عرف بلا کو دو ساتھیوں شبیر اور بلال سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی 2018کو کیا گیا ہے،اس بار انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

اس بار دھاندلی کے امکانات بھی نہیں ہوں گے۔کیونکہ یہ الیکشن پاک فوج کیز یر نگرانی ہوں گے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عامانتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔

پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کےانتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں