بلور فیملی کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں، وفاقی وزیر ریلویز

بدھ 11 جولائی 2018 19:02

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) وفاقی وزیر ریلویز روشن خورشید بھروچہ نے بلور فیملی کیلئے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہم آپ کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، پوری قوم دہشت گردی کی کارروائیوں کو مسترد کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف سکیورٹی فورسز اور پوری قوم نے قربانیاں دیں ہمارے ادارے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، انتخابات کے یقینی انعقاد کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلویز روشن خورشید بھروچہ نے کہا کہ حکومت پُرامن اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے کمٹڈ ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں