لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ٰ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

جمعرات 12 جولائی 2018 00:30

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے پی پی 184 اوکاڑہ سے آزاد امیدوار جگنو محسن کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حلقہ کے ووٹر مرتضی نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی طرف سے وقار اے شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست میں کہا گیا کہ امیدوار جگنو محسن نے کاغذات نامزدگی میں اپنی اراضی اور بنک اکا ونٹس کی مکمل تفصیل ظاہر نہیں کی، درخواست گزار کے مطابق جگنو محسن نے اپنے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ خلاف قانون جگنو محسن کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت جگنو محسن کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے اور الیکشن لڑنے سے روکنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں