پاکستانی فلموں کے خلاف بھارتی مافیا کی سازشیں جاری

جمعہ 13 جولائی 2018 13:25

لاہور۔13 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) فلم انڈسٹری کے سینئر فلمساز ،تقسیم کار حاجی عبدالرشید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے خلاف بھارتی مافیا کی سازشیں ابھی بھی جاری ہیں،یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے عیدالفطر پر پاکستانی فلموں کا بزنس بہتر بنانے کیلئے بھارتی فلموں کی پاکستان بھر میں نمائش پر پابندی عائد کی،مگر محض ایک ہفتے بعد ہی پاکستان میں موجود بھارتی فلمیں ریلیز کرنے والے مافیا نے فوری طور پر بھارتی فلم’’ ریس3‘’ پاکستان میں ریلیز کردی جو عوام نے بری طرح مسترد کر دی ،دوسری پاکستانی فلمیں جو عیدالفطر پر کامیاب بزنس کر رہی تھیں انہیں جلدی جلدی سینمائوں سے اتار دیا گیا ،حاجی عبدالرشید نے کہا کہ ایسے اقدامات کرنے والے سینما مالکان کے خلاف حکومتی سطح پر سخت اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مقامی فلمیں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں