ایف پی سی سی آئی کے پہلے اور کامیاب کاروباری وفد کے یونان کے دورے سے پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت اور تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہوں گئے،یونان ایتھنز میں تعینات پاکستان سفیر خالد عثمان قیصر /ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف کو یونان کے کامیاب دورہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی سند پیش کی گئی

جمعہ 13 جولائی 2018 13:27

ایف پی سی سی آئی کے پہلے اور کامیاب کاروباری وفد کے یونان کے دورے سے پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت اور تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہوں گئے،یونان ایتھنز میں تعینات پاکستان سفیر خالد عثمان قیصر /ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف کو یونان کے کامیاب دورہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی سند پیش کی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) یونان ایتھنز میں تعینات پاکستان سفیر خالد عثمان قیصر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کاروباری وفد کے سربراہ ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف کو یونان کے کامیاب دورہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی سند پیش کی اورایف پی سی سی آئی کے پہلے اور کامیاب کاروباری وفد کو یونان کے دورے پر لانے پر چوہدری عرفان یوسف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن کے کاروباری وفد سے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کیلئے کاروبار کے نئے راستے کھولے گئے اور پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت اور تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہوں گئے ،اس دورہ سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ باہمی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہونگے ،تجارتی وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گئی،دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان تجارتی سرگرمیاں میں اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ تجارتی وفود کا تبادلہ بھی باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔یونان و پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے سفیر پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئی ہے۔ پاکستان اور یونان کے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے سفیر پاکستان کی انتھک محنت جہدوجہد کاوشیں رنگ لے آئی ۔ پاکستان میں یونان کے سرمایہ کاروں کیلئے صحت،مواصلات،بجلی کی پیداور،پبلیشنگ،صنعتی کیمیکلز،ٹیکنالوجی،لاجسٹکس اور انفرسٹکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

ان شعبہ جات میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے سے دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات میں مزید اضاٖفہ ہو سکتا ہے۔گریس ۔پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ماریہ روبینہ مارکوپولو نے کہا ہے کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستان جیسے ملک کی بڑے درجہ کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ورلڈ بنک کے مطابق خریداری کے حوالے سے پاکستان کی معیشت کا نمبر دنیا بھر میں 41 نامزد جی ڈی پی ممالک میں 24ویں نمبر ہے۔

دونوں ممالک کا تجارتی حجم کاروباری وفود کے تبادے اور تجارتی و صنعتی نمائشوں سے بڑھایا جا سکتا ہے۔تجارتی وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گئی،دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان تجارتی سرگرمیاں میں اضافہ ہو گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں