سول عدالتوں کی تقسیم کے معاملے پر وکلاء کی ہڑتال جاری

ہفتہ 11 مئی 2024 15:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) لاہور میں سول عدالتوں کی تقسیم کے معاملے پر وکلاء کی ہڑتال جاری ہے ۔ وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز بھی لاہور ہائیکورٹ میں جزوی جبکہ ماتحت عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

وکلا ء کی ہڑتال کے باعث کیسز بغیر کاروائی ملتوی کر دئیے گئے جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں