صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز تبدیل‘17 افسران کو سب رجسٹرار تعینات کر دیا گیا‘ نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:21

لاہور۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے‘ ایس اینڈ جی اے ڈی نے 36 اضلاع کے ڈی ایم اوز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق مسز فائزہ احسن کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قصور‘ سمیرا جبیں کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخوپورہ‘ ذوالفقارعلی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ننکانہ صاحب‘ وقار احمد کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر گوجرانوالہ‘ محمد شعیب کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر گجرات‘ نسیم ارشد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں‘ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل سلطان کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ‘ وقار اکبر چیمہ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر منڈی بہائو الدین‘ واثق عباس کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نارووال‘ حامد ناصر گورائیہ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راولپنڈی‘ محمد عدنان بدر کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جہلم‘ محمد فاروق قمر کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چکوال‘ احسان اللہ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اٹک‘ غلام مرتضیٰ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سرگودھا‘ حافظ عبدالمان بیگ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خوشاب‘ نادیہ شفیق کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر میانوالی‘ کاشف نواز کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بھکر‘ ثمینہ سیف نیازی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد‘ محمد عثمان کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جھنگ‘ آصف اقبال کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چنیوٹ‘ نیاز احمد کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ ناصر شہزاد کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان‘ اخلاق احمد خان کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لودھراں‘ ایاز حسین کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وہاڑی‘ خضر حیات کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خانیوال‘ محمد طاہر امین کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ساہیوال‘ محمد شاہد کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اوکاڑہ‘ محمد بابر سلیمان کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پاکپتن‘ راشد اقبال کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بہاولپور‘ شکیل احمد اور یاسر فرید کوایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ سرمد حسین کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بہاولنگر‘ عمر دراز کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر رحیم یار خان‘ فرحان مجتبیٰ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈی جی خان‘ مظفر مختار کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 17 افسران کو سب رجسٹرار تعینات کر دیا ہے جن میں محمد جمیل کو علامہ اقبال ٹائون سب رجسٹرار‘ سلمان احمدسب رجسٹرارشالیمار ٹائون‘ عامر محمودنشتر ٹائون سب رجسٹرار‘ حافظ محمد عمر راوی ٹائون سب رجسٹرار‘ زریاب ساجد عزیز بھٹی ٹائون سب رجسٹرار‘ حیدر خان گنج بخش ٹائون سب رجسٹرار‘ آصف حسین فیروز والا سب رجسٹرار‘ خرم حمید گوجرانوالہ سب رجسٹرار‘ مبین احسن گوجرانوالہ سب رجسٹرار‘ ذوالفقار احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے‘ شاہد یعقوب سیالکوٹ سب رجسٹرار‘ شرجیل شاہد سیالکوٹ سب رجسٹرار‘ محمد اقبال راولپنڈی سب رجسٹرار‘ عظیم شوکت اعوان راولپنڈی سب رجسٹرار‘ محمد الیاس فیصل آباد سب رجسٹرار‘ سلمان ظفر فیصل آباد سب رجسٹرار‘ ظہور حسین ملتان صدر سب رجسٹرار‘ دلاور خان کو بہاولپور میں سب رجسٹرارتعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں