ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اورقیام امن کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا ‘عزیز الرحمن چن

اتوار 15 جولائی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی وارداتیں انتخابات پر اثر انداز ہونے کی ایک کڑی پوری قوم متحد ہو کر انتخابات کو کامیاب بنائیں اور دہشت گردوں کے عزائم کو پورا نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے جمہوریت ہی بہترین نظام ہے اور ملک دشمن عناصر دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن پوری قوم متحد ہے وہ دہشت گردی کی وارداتوں سے ڈرنے والے نہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے دہشت گردی بالکل ختم ہو جائے گی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جاسکے، قیام امن سمیت تمام امور پر سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہونے سے ملک کے مسائل تیزی سے حل کئے جاسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں