پنجاب کے نگران وزیر برائے انڈسٹریز انجم نثار سے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ اور صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات

پیر 16 جولائی 2018 21:59

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پنجاب کے نگران وزیر برائے انڈسٹریز انجم نثار سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے خصوصی ملاقات کی ، اس موقع پرکسٹمر سروسز ڈائریکٹر مجاہد سعید رانا اور چیف انجنئیرچوہدری امین اور متعدد صنعتکار بھی موجود تھے، اس موقع پر صنعتکاورں نے چیف ایگزیکٹو کو لیسکو سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا، چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے صنعتکاروںکو لیسکو کے حوالے سے درپیش مشکلات اور شکایات کا جائزہ لیا ، ان کاکہنا تھا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے بجلی کے حوالے سے تمام مسائل فی الفور حل کئے جائیں گے ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے کا کہنا تھا کہ لیسکو میںکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید مظبوط اور موبائل میٹر ریڈنگ کی درستگی کو 100فیصدکرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران کو ٹارگٹ دیا جا چکا ہے تاکہ موبائل میٹر ریڈنگ کے پیرامیٹر ز میں لیسکو کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکے، ان کا کہنا تھا کہ لیسکو ریجن میں اووربلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں اور موبائل میٹر ریڈنگ کے درستگی سے اووربلنگ کی شکایات تقریبا ختم ہوجائیں گی ، چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ لیسکو تاجروں اور صنعت کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں