زمبابوے کیخلاف ابتک کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کا تناسب 91.66فیصد رہا

منگل 17 جولائی 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان اور زمباوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 1992ء سے اب تک56ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سی49میچ پاکستان نے جیتے،4میچ ہارے ،ایک میچ برابراور2 میچ غیرفیصلہ کن رہے۔پاکستان کی کامیابی کا تناسب 91.66 فیصدہے۔ زمباوے نی56میچوں میں سی4میچ جیتے، 48 میچ ہارے،ایک میچ برابراور2 میچ غیرفیصلہ کن رہے زمباوے کی کامیابی کاتناسب8.33فیصدہے۔

پاکستان میں پاکستان اورزمباوے کی ٹیموں کے مابین 1993ء سے اب تک19ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

ہوم گراؤنڈپرکھیلے گئے میچزمیں سی17میچ پاکستان نے جیتے ، ایک میچ زمباوے کی ٹیم جیتنے میں کامیاب ہوئی اور ایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔پاکستان میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب94.44فیصداورزمباوے کاپاکستان میں کامیابی کاتناسب5.55فیصدہے۔زمباوے میں پاکستان اورزمباوے کی ٹیموں کے مابین 1993ء سے اب تک23ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے۔جن میں سی18میچ پاکستان نے جیتے ، 3 میچ زمباوے نے جیتے، ایک میچ برابراورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔زمباوے میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب84.09فیصداورزمباوے کااپنے ملک میں کامیابی کا تناسب 15.90 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں