خان صاحب سچ نہیں بول سکتے توکسی حجرے میں جاکربیٹھیں،شہبازشریف
عمران خان کاپی ٹی آئی سے تعلق نہیں جھوٹوں کی پارٹی بنالیں،عدالت عمران خان کے الزامات پرفل بنچ بنائے،اگرغلط ثابت ہواتوعمربھرکیلئے سیاست چھوڑدوںگا،ورنہ عمران کسی حجرے میں بیٹھ جائیں،خان صاحب74میگاواٹ بجلی کہاں ہے،اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔پتوکی میں عوامی جلسہ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ منگل 27 فروری 2018 17:05
(جاری ہے)
صدارت تونوازشریف کی چھن گئی لیکن محبت نہیں جاسکتی۔نوازشریف دلوں میں بستا ہے،پورے پاکستان کی آن شان ہے،قائد ہیں اورمدبر ہے۔نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔نوازشریف کوقرارداد کے ذریعے مسلم لیگ ن کاقائد منتخب کرلیا گیاہے۔
ہم ان کی قیادت میں ترقی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اورنج لائن میٹروٹرین کاپہلا شہری منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوجھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔کے پی کی عوام نے عمران خان کوووٹ دیالیکن اس نے بیڑہ غرق کردیا۔اسلام آباد میں دھرنا دیااور قوم کاوقت ضائع کیا۔74میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے۔میں نے کہا کہ خان صاحب وہ بجلی کہاں ہے؟ آسمان میں ہے؟ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں بجلی کے منصوبے لگا کربجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی۔اس کے برعکس پنجاب میں اربوں روپے سے پکیاں سڑکیں بنائیں۔صاف پانی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب چارمہینے بعد الیکشن آنے والے ہیں اگردوبارہ مسلم لیگ ن کوووٹ دیاتوچونیاں میں یونیورسٹی بنائی جائیگی۔پتوکی اور کنکن پورکے درمیان دو روریہ سڑک بنائی جائے گی۔پتوکی کیلئے جولائی میں 10 اسپیڈوبسیں دینے کا اعلان کرتاہوں۔ قصور میں سی ٹی اسکین مشینیں لگی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ بھی دورتھاجب ہسپتالوں کے باہرسی ٹی اسکین مشینیں تھیں لیکن آج ہرسرکاری ہسپتال میں مشینیں لگی ہوئی ہیں۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ خان صاحب نے کے پی میں پانچ سال جھوٹ بول کرضائع کردیے۔لیکن میٹرونہیں بنا سکا۔نہ سکول بنائے،ہسپتال بنائے اور نہ ہی میٹروبنا سکا۔اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔اقتدار میں آکرمسلم لیگ ن پشاور میں ایک سال میں میٹروبس بنائے گی۔کراچی کولاہوربنادیں گے۔خان صاحب کوجھوٹوں کی پارٹی بنالینی چاہیے۔سبحان نے چینی کمپنی کے سامنے ملتان میٹرومیں کرپشن کااعتراف کیا۔سپریم کورٹ شہبازشریف کیخلاف ایکشن لے۔سپریم کورٹ فل بنچ بنائے،انکوائری کرے ۔اگرمیں غلط ثابت ہواتوعمر بھرکیلئے سیاست چھوڑدوں گا۔اگرخان صاحب جھوٹا ثابت ہواتووہ سیاست چھوڑدے۔انہوں نے سپریم کورٹ اور لاہورہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ بنچ بنایا جائے۔اور خان صاحب کے کل کے جھوٹ کی تحقیقات کریں۔متعلقہ عنوان :
پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جامعہ قاسمیہ مدینہ کالونی پتوکی میں طلباء کے لئے میٹرک کلاس کا آغاز کر دیا گیا
گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول چونیاں کی نئی پرنسپل میڈم مبینہ شفیق نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر فرائض ..
پتوکی،خاوند کا اپنے والد سے ملکر اپنی بیوی پر تشدد مقدمہ درج
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے پتوکی میںنجی شادی حال میں کھلی کچہری
درا آفس پتوکی میں ٹائوٹ مافیا کا راج دور دراز علاقوں سے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے آنے والے شہری خوار ..
پتوکی،پولیس نے بچے پر تشدد کرنیوالے ٹیچر کو رہا کر دیا
تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش کوگرفتارکرلیا ،چرس برآمد، مقدمہ درج
پتوکی، ساس،بہوکے درمیان معمولی بات پر جھگڑا بہو نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی سپرے پی لی ہسپتال پتوکی منتقل
پتوکی، پتوکی نوسربازوں نے راہگیر کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا بیہوشی کی حالت میں ملتان روڈ پرپھینک ..
پتوکی ، ریسکیو سرچ اپریشن مکمل چار روز بعد خودکشی کرنے والے نوجوان کی نعش نہر سے مل گئی
پتوکی، پولیس کی کارروائی 3خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار حوالات میں بند مزید تفتیش جاری
پتوکی، کسان اتحادضلعی صدر رہا ہوگئے
پتوکی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی