
بھولنے کی بجائے سبق حاصل کریں
ہفتہ 27 دسمبر 2014

عبدالماجد ملک
(جاری ہے)
اگر ہم نہ بھولتے،اپنی تاریخ کو یاد رکھتے ،اپنا تابناک ماضی اپنے پاس محفوظ رکھتے ،اسلاف کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ،اور اپنے پیروکاروں کے نقش قدم پر چلتے تو ہم کامیاب ہو جاتے ،لیکن افسوس کہ ہم بھول گئے اور اغیار کی باتوں میں آگئے ،پھر انہوں نے سازشیں چلیں میرے خوبصورت گلشن کو جلانے کی،میرے حسین وطن کو تباہ کرنے کی اور پیارے پاکستان کو تباہ کرنے کی ،لیکن ہم نہیں جان پائے ہم لاشے اٹھاتے رہے ،ہماری املاک جلتی رہیں ،ظالم ہمارے ساتھ مل کر ظلم کے خلاف جھوٹی آوازیں لگاتا رہا ،ہم اسے نہیں پہنچان پائے ،اس طرح ہم آج بھی بھٹک رہے ہیں ظلمت کے اندھیروں میں گم ہوتے چلے جا رہے ہیں ،ذلت و رسوائی کا طوق گلے میں ڈالنے کے لئے اغیار کی ڈکٹیشن پر چل رہے ہیں ،ہمیں اب واپس جانا چاہئے اور لوٹ جانا چاہئے ویسے بھی صبح کا بھولا ہوا،شام کو گھر آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہتے ۔
اسی طرح جو سانحہ گزشتہ دنوں رونما ہوا ،سولہ دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا لیکن پشاور حادثے نے اسے سیاہ ترین دن بنادیا جب معصوم کلیاں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئیں وحشی درندوں نے معصوموں کے خون سے ہولی کھیلی ،اور ان کلیوں کو مسل دیا گیا جو ابھی کھلی ہی نہیں تھیں ،دنیا کا کوئی مذہب بھی ایسے ظلم عظیم کی اجازت تو درکنار واضح مذمت کرتا ہے اور ایسے دہشت گردوں کا کسی مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ انسانیت کے ساتھ بھی کوئی رشتہ نہیں ہے یہ انسان نہیں جانور ہیں بلکہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں لیکن اس المناک سانحے کے بعد تمام سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر اکٹھی نظر آئیں اور قوم بھی بیدار ہو کر ان کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی ،چاہئے تو یہ ہے کہ اس قوت کو اب بروئے کار لا کر ایسے شر پسند عناصر کو کچل دیا جائے لیکن افسوس ابھی تو زخم ہرے ہیں ،ابھی تو ان سے خون بھی رس رہا ہے ،ابھی تو ان معصوم کلیوں کی چہکار فضا میں سنی جا سکتی ہے ،ابھی تو ان کے درد ناک کراہیں ہمارے دل و دماغ پر دستک دیتے ہوئے ہم سے پوچھ رہی ہیں کہ
آخرش ہماراقصور تھا کیا
وہ فصل گل جسے اندیشہ ء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے ،کھلا رہے صدیوں
یہاں خزاں کے گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عبدالماجد ملک کے کالمز
-
خون کا نذرانہ
بدھ 18 جولائی 2018
-
غدار،کافر اور دہشت گرد
ہفتہ 14 جولائی 2018
-
ادبِ اطفال عہد نو کی اہم ضرورت
جمعہ 13 جنوری 2017
-
دلائل سے قائل کریں
جمعہ 16 ستمبر 2016
-
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہفتہ 3 ستمبر 2016
-
مولوی کے خلاف کھلی جنگ؟
اتوار 27 مارچ 2016
-
تم خواب غفلت سے بیدار نہ ہونا
ہفتہ 20 جون 2015
-
مسالک کی چھاپ
جمعہ 6 مارچ 2015
عبدالماجد ملک کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.