
زندگی ایک خو بصورت خواب ہے!
جمعہ 4 جون 2021

عبیر سجاد
(جاری ہے)
یوں تو زندگی ایک دن ختم ہونے والی چیز ہے زندگی کو صرف کچھ لفظ نہیں بلکہ اگر زندگی کے بارے میں لکھنے بیٹھ جاو تو الفاظ کم نہیں ہوں گے زندگی ضرور ختم ہو جائے گی زندگی ایک ایسا خوبصورت خواب ہے جہاں آنے والے کل کی خبر تک نہیں ہوتی ہے یہاں کسی کو نہیں پتا کہ آنے والے پلوں میں کیا سے کیا ہوجائے جب انسان دنیا میں آجاتاہے تو اسے دنیا میں رہنے کا مزہ آتا ہے اس کا مرنے کو دل نہیں کرتا وہ اس دنیا میں دل لگا بیٹھتا ہے لیکن اس کو یہ بھی پتہ ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اس نے ایک نہ ایک دن مر ہی جانا ہے واپس اس کی طرف جانا ہے جس نے اسے پیدا کیا دنیا میں بھیجا بہت ساری نعمتوں اور رحمتوں سے نوازا ہے وقت کے ساتھ ساتھ نا شکر بھی ہوجاتا ہے جب اس کے پاس کچھ نہیں ہوتا تو اسے ہوتا ہے کہ کم ہی مل جائے تو جب اللہ تعالی اس کو کم دینے لگتا ہے تو انسان لالچی ہو جاتا ہے کہ اسے اور ملے وقت کے ساتھ ساتھ انسان اپنی خواہشات بڑھا لیتا ہے انسان شکر کرنے کے بجائے خواہشات بڑھا لیتا ہے انسان کسی بھی حال میں کیوں نہ ہو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے رب کا شکر ادا کرتا رہے وقت کے ساتھ ساتھ انسان اپنی دنیا میں اتنا مصروف ہو جاتا ہے کہ دینے والی ذات کو بھول جاتا ہے لیکن خود اس دنیا میں مصروف ہو جاتا ہے لیکن جو دیتا ہے وہ چھیننے میں ذرا دیر نہیں لگاتا ہے وہ جس کو چاہے زیادہ دے جس کو چاہے کم اللہ تعالی اپنے بندوں کو آزمائشں میں ڈالتا ضرور ہے یہ دنیا فانی ہے یہ ایک خوبصورت سفر ہے جو ہم سب طے کر رہے ہیں کچھ لوگ زندگی سے تنگ آ کر خودکشی کر لیتے ہیں جن کو مشکلات میں کا سامنا کرنا پرے ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ صبر و شکر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں صبر و شکر کرتے ہیں اور اللہ تعالی پر بھروسہ رکھیں وہ تو سب کی سننے والا ہے وہ اپنے بندوں کو آزمائشں میں ڈالتا آزماتا ہے کچھ لوگ اس کی آزمائشوں پر پورا نہیں اترتے وہ حالات سے تنگ آکر خود ہی مر جاتے ہیں زندگی ایک ایسا سفر ہے جہاں وہ ہمیں بہت سارے پیارے رشتے دیتا ہےسب سے عزیز اور پیارا رشتہ ماں باپ کا ہے جو اللہ کی طرف سے کسی نعمتوں اور رحمتوں سے کم نہیں ہے ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی قدر کریں اپنے ماں باپ کی خدمت کریں ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھیں کیونکہ جب ہمیں ان کی ضرورت ہوتی ہے جب ہم پیدا ہوئے تو ہمیں سنبھالنے والے ہمارے ماں باپ ہیں ایسے رشتے اللہ تعالی ہمارے بنا دیتا ہے ان کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ جب کوئی اپنا اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو کسی کو بھلانا مشکل ہوتا ہے کبھی کبھی نہ ختم ہونے والے غم ہوتے ہیں اس لئے جتنا دیا جائے اس میں خوش رہنا سیکھ نا چاہیے اور وقت گزانا چاہیےملتا تو بہت کچھ ہے زندگی میں بس ہمیں شکایت اس کی ہوتی ہے جو حاصل نہ ہو سکا ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.