
عامر بن عبدقیس ایک عظیم تابعی
پیر 4 جنوری 2021

ابو حمزہ محمد عمران مدنی
مکمل نام :آپ کا مکمل نام عامر بن عبد بن قیس التّمیمی العنبری البصری ہے۔
(جاری ہے)
آپ کی کنیت ابو عبداللہ ہے۔آپ عابد وزاہد اور ولی اللہ تھے ۔
روایتِ حدیث :حضرت عامر بن عبدقیس نے حضرت عمر ، حضرت سلمان رضی اللہ تعالی عنہما سے حدیث لی ہے جبکہ آپ سےامام حسن ،امام محمد بن سیرین ،اور ابوعبدالرحمن حبلی وغیرہ نے سماع کیا ہے آپ قلیل الحدیث تھے ۔
آپ کے بارے میں معاصرین کی رائے: حضرت کعب الاحبارتابعی رضی اللہ تعالی عنہ نے آپ کو دیکھ کر فرمایا : یہ اس امّت کے راہب(بہت زیادہ عبادت ریاضت کرنے والے)ہیں ۔
ابو عمران الجونی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں :حضرت عامر بن عبد قیس رضی اللہ تعالی عنہ سے کسی نے کہا :آپ رضی اللہ تعالی عنہ گھر سے باہر رات گزارتے ہیں ، کیا آپ کو شیر سے ڈر نہیں لگتا ؟ آپ نے فرمایا : مجھے اللہ تعالی سے حیاء آتی ہے کہ میں اس کے سوا کسی اور سے ڈروں۔
حضرت عامر طلوعِ آفتاب سے لے کر عصر تک نماز پڑھتے رہتے حتّیٰ کہ آپ کے پاؤں پرورم آجاتا۔ پھر آپ اپنے نفس کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے :اے نفسِ امّارہ !تجھے عبادت کے لیے پیدا کیا گیا ہے ۔
عظیم کرامت:حضرت سیِّدُنا قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سیِّدُناعامر بن عبدقیس نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کی:اے اللہ !سردیوں میں میرے لئے وضوکرنا آسان فرما!(اس کے بعد)جب وضو کے لئے پانی لایا جاتا تووہ گرم ہوتا اور اُس میں سے بخارات اٹھ رہے ہوتے۔ (صفۃ الصفوۃ ، عامر بن عبد قیس ،ج:۲،ص:۱۲۲)
عبادات سے محبت کا عالَم
حضرت قتادہ بیان کرتے ہیں:جب حضرت سیِّدُنا عامربن عبد قیس کی وفات کا وقت قریب آیا توآپ رونے لگے۔آپ سے پوچھا گیا:آپ کو کیا چیز رُلا رہی ہے ؟ فرمایا:میں موت کے خوف و ڈر کی وجہ سے اور دنیاپرحریص ہونے کی وجہ سےنہیں رو رہا بلکہ میں تواس وجہ سے رو رہا ہوں کہ (بحالتِ روزہ)گرمیوں کی دوپہر میں پیاس برداشت کرنا، سردیوں کی راتوں میں قیام کرنا مجھ سے چھوٹ جائے گا ۔(الزھد لابن مبارک، رقم:۲۸۰،ج:۱،ص:۹۵)
وصال:آپ کا وصال حضرت معاویہ کے دورِ خلافت میں ہوا ، اور آپ کا مزارِ پر انوار بیت المقدس میں ہے ۔(سیر اعلام النّبلاء ، ۳۷۱۔عامر بن عبد قیس،ج:۵،ص:۶۶)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ابو حمزہ محمد عمران مدنی کے کالمز
-
ماہ رمضان میں کیا کریں
ہفتہ 10 اپریل 2021
-
رسول اللہ ﷺ کا اپنے گھر والوں سے تعلق
پیر 22 مارچ 2021
-
فحاشی و بے حیائی کا معنی و مفہوم
ہفتہ 20 مارچ 2021
-
آزادی مارچ اور صحابیات رضی اللہ تعالی عنہن کا پردہ و شرم وحیاء
بدھ 17 مارچ 2021
-
رسول اللہ ﷺ کے چار یاروں نے بوقتِ وصال کیا کہا ؟
جمعہ 12 مارچ 2021
-
حضرت امام جعفر صادِق
منگل 9 مارچ 2021
-
نبی پاکﷺ کی بعض پیشگوئیاں
بدھ 3 مارچ 2021
-
عطائی ڈاکٹر مسیحا یا قاتل؟
بدھ 24 فروری 2021
ابو حمزہ محمد عمران مدنی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.