
جمہوریت کے خلاف کون ہے؟
ہفتہ 16 اگست 2014
ڈاکٹر اویس فاروقی
(جاری ہے)
پاکستان جیسے ملکوں میں جمہوریت ایک ”سہانا“ خواب تو ہو سکتا ہے اس کے فیوض و برکات عام آدمی تک اس وقت نہیں پہنچ سکتے جب تک سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری روئے پروان نہیں چڑھتے، اور دوسرا جمہوری پروسس ہے جس کے زریعے ایسا ہو سکتا ہے ،،لیکن پاکستان میں جمہوریت اس کی ساخت کے مطابق رائج ہی نہیں اور نہ ہی یہاں جمہوری روئے ابھی پیدا ہوئے ہیں ،اس کے لئے ایسے نظام تعلیم کی ضرورت ہے جو انسانی زہن کو سوچنے ،کھولنے کے ساتھ آزادانہ سوال اٹھانے کی طرف لے کر جائے ،، جب تک ایسا نہیں ہوتا یہاں حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔
جبکہ پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت ایسی نہیں آئی جس نے ملک کی تعمیر وترقی میں وہ کردار ادا کیا ہو جو ہندوستان میں آزادی سے قبل اور بعد میں کانگریس نے نبھایا، نہ ایسی کوئی عوامی قیادت پاکستان کے نصیب میں آئی جو گاندھی اور نہرو کی طرح رائے عامہ کو تابع بنا کر رکھتی۔یہاں رائے عامہ کا ہمیشہ مذاق اڑیا گیا،کیا جمہور کو یہ حق دیا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے علاقے کے منتخب نمائندے کے خلاف الیکشن کیمشن میں جا کر درخواست دے سکے کہ اس نمائندے نے اپنے وعدے سے انحراف کیا ہے اس لئے اسے نااہل قرار دیا جائے ؟جواب نفی میں ہو گا اس لئے کہ ”یہاں جمہور صرف ووٹ کا نام ہے۔جو ڈبے میں ڈالنے کے کام تو آسکتا ہے مگر اس کی اپنی حالت تبدیل نہیں ہو سکتی آج تک کی تاریخ ہی دیکھ لیں جمہوریت نے پاکستانی عوام کو کیا دیا؟ پنجاب میں گزشتہ دس دنوں سے عوام کے ساتھ جو کچھ جمہوری حکومت نے کیا کیا کسی مہذب جمہوری ملک میں اس کا تصور کیا جاسکتا ہے؟اس پر ڈھٹائی دیکھیے حکومت کا کہنا ہے کہ یہ سب عوام کی بہتری بھلائی اور حفاظت کے لئے کیا گیا ،،کیا سر پیٹنے کے لئے یہ دلیل کافی نہیں؟۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ڈاکٹر اویس فاروقی کے کالمز
-
ستر برسوں کاتماشہ آخر کب تک؟
ہفتہ 22 جولائی 2017
-
نوٹس پر نوٹس مگر ایکشن کہاں ہے؟
ہفتہ 23 اپریل 2016
-
سانحہ گلشن پارک انسانیت کے خلاف جرم
بدھ 6 اپریل 2016
-
مردم شماری ایک بار پھر موخر
بدھ 23 مارچ 2016
-
تعلیم، سکول اور حکومت
اتوار 13 مارچ 2016
-
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
ہفتہ 5 مارچ 2016
-
مفت تعلیم سب کے لئے کیسے؟
اتوار 28 فروری 2016
-
مدت ملازمت میں توسیع کی بحث کیوں؟
منگل 16 فروری 2016
ڈاکٹر اویس فاروقی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.