
موٹیوشنل سپیکر کیسے ہوتے ہیں؟
اتوار 21 اپریل 2019

فرخ شہباز وڑائچ
سمجھ میں نہیں آتا جس طرف نظر دوڑائیں ہر طرف موٹیوشنل سپیکرز ہی نظر آتے ہیں پھر بھی ہمارے لوگ دن بہ دن بے روزگار،نکھٹو،نکمے اور مایوس کیوں ہوتے جارہے ہیں۔
(جاری ہے)
اس بات کے بعد اس بچے نے انگریزی کی ایک لائن پڑھی مجھے لگا میں نے یہ لائن کہیں پڑھ رکھی ہے فوری طور پر میں نے گوگل پر جاکے جرنلسٹ لکھا تو وہ تعریف آگئی اس کے نیچے مزید تفصیل موجود تھی اور یہ ننھا سپیکر وہ تفصیلات ہوبہو بیان کرکے حاضرین سے داد وصول کرتا رہا۔ میں اپنے صحافی بھائیوں کی طرف دیکھتا رہا حالانکہ اس کام کے لیے یہ سب اپنے موبائل سے انٹرنیٹ پر جرنلسٹ لکھ دیتے تو یہ ساری معلومات ان کے سامنے آجاتیں۔ موٹیوشنل سپیکرز میں حب الوطنی کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے ۔یہ اپنی بات کا آغاز کچھ یوں کرتے ہیں ’’ مجھے بیرون ملک سے بہت سے آفرز آئیں مگر میں نے سب ٹھکرادیں، اسی طرح نوجوانوں کو دیکھ کر آغاز میں ہی کہہ دیتے ہیں’’ یوتھ کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے ہمارا مستقبل بہت روشن ہے‘‘۔موٹیویشنل سپیکرز اتنے زیادہ ہوگئے ہیں کہ جہاں سے اینٹ اکھاڑیں نیچے سے موٹیوشینل سپیکر برآمد ہوتا ہے اب تو یہ عالم ہے اینٹ نہ بھی اکھاڑیں تو موٹیوشنل سپیکر نکل ہی آتا ہے۔ پہلے پہل مجھے موٹیوشنل سپیکرز سے چڑ تھی مجھے لگتا تھا یہ لوگوں کے خوابوں سے کھیلتے ہیں یہ ان میں جھوٹی امنگیں بیدار کرتے ہیں۔ یہ انہیں 10سے 50دن میں کامیاب ہونے کے جھوٹے گر سکھاتے ہیں ۔مگر اب مجھے یہ لوگ اچھے لگنے لگے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ پتا نہیں کیا ہے۔۔۔!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فرخ شہباز وڑائچ کے کالمز
-
گلگت بلتستان میں کون حکومت بنائے گا؟
ہفتہ 14 نومبر 2020
-
لال حویلی سے اقوام متحدہ تک
اتوار 6 ستمبر 2020
-
مولانا کے کنٹینر میں کیا ہورہا ہے؟
پیر 4 نومبر 2019
-
جب محبت نے کینسر کو شکست دی
ہفتہ 19 اکتوبر 2019
-
نواز شریف کی غیرت اور عدالت کا دروازہ
ہفتہ 12 اکتوبر 2019
-
رانا ثنااللہ جیل میں کیوں خوش ہیں؟
جمعہ 11 اکتوبر 2019
-
مینڈک کہانی
منگل 1 اکتوبر 2019
-
اک گل پچھاں؟
اتوار 8 ستمبر 2019
فرخ شہباز وڑائچ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.