
ابوالبشر حضرت آدم علیہ السلام سے خیر البشر حضرت محمدﷺ
جمعہ 30 اکتوبر 2020

عمران امین
(جاری ہے)
حجتہ الوداع کے موقع پر آپﷺ نے نظر اُٹھا کر اس عظیم الشان مجمع کو دیکھاتو فرائض نبوت کے 23سال کے نتائج نگاہوں کے سامنے تھے۔زمین سے آسمان تک قبول و اعتراف حق کا نور تھا۔انبیاء سابق کے فرائض تبلیغ کے کارناموں پر ختم نبوت اور ختم رسالت کی مہر ثبت ہورہی تھی اُور دنیا اپنی تخلیق کے لاکھوں برس بعد دین فطرت کی تکمیل کا مژدہ کائنات کے ذرہ ذرہ سے سُن رہی تھی۔اسی عالم میں قصویٰ اونٹنی پر سوار تاجدار مدینہ نے فرمایا”اے لوگو! میری بات غور سے سنو،اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیز گار ہو گا۔کسی عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فضیلت اور برتری حاصل نہیں ہے اُور نہ کسی کالے کو گورے پر اُور گورے کو کالے پر برتری اور فضیلت حاصل ہے“۔ اس کے بعد مزید فرمایا”اے گروہ قریش! قیامت کے دن ایسا نہ ہو کہ تم اپنی گردنوں پردنیا کا بوجھ اُٹھائے ہوئے آؤ اُور لوگ آخرت کا سامان لے کر آئیں۔یاد رکھو! اگر ایسا ہوا تو میں تمہیں اللہ کے عذاب سے نہ بچا سکوں گا“۔مزیدارشاد نبویﷺ ہے”خبردار!زمانہ جاہلیت کی تمام رسمیں میرے قدموں کے نیچے رُوند دی گئی ہیں زمانہ جاہلیت کے تمام خون معاف ہیں۔لوگو! تمہاری جانیں،تمہارے اموال اور تمہاری عزت و آبرو قیامت تک ایک دوسرے کے لیے حرام ہیں اُور تم سب عنقریب اپنے پروردگار سے جا ملو گے“۔یہ وہ آخری خطبہ تھا جس کے کچھ عرصہ بعد آپؐ رحلت فرماگئے۔رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے تمام مکارم اخلاق،انداز اطاعت و عبادت،حالات جلوت و خلوت،تمام اعمال و اقوال،معاملات زندگی اُورتعلقات کار ہر قوم، ہرطبقہ، ہر جماعت اور ہر فرد کے لیے اُور اسی طرح ہر وقت اور زمانہ کے لیے بہترین نمونہ و مثال ہیں۔ہماری اپنے پروردگار کی بارگاہ میں دعا ہیکہ سب مسلمانوں کو اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بابرکت سنتوں کی اتباع اور اُن کی پاکیزہ تعلیمات پر اخلاص و صدق سے عمل پیراء ہونے کی توفیق عطا فرمائیں اور اس کی بدولت اس دنیا میں اور آخرت میں اپنی رضائے واسعہ و کاملہ اور آپؐ کی شفاعت کبرٰی کی عظیم دولت نصیب فرما دیں۔آمین
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عمران امین کے کالمز
-
اللہ کرے بہتری کے دن جلد آئیں
پیر 26 جولائی 2021
-
بدلا بدلاہے عمران خان
جمعرات 8 جولائی 2021
-
فرید پراچہ کی ”عمر رواں“
بدھ 30 جون 2021
-
مسلمان کی نجات عشق نبی ﷺمیں ہے
بدھ 12 مئی 2021
-
ریاست مدینہ یاریاست یثرب کا سفر
منگل 11 مئی 2021
-
کس۔۔۔۔۔نے تمہیں اے سی لگایا؟
پیر 10 مئی 2021
-
مشکل میں ہیں مزدور کے حالات
جمعہ 7 مئی 2021
-
ذہنی و جسمانی صحت کا حصول کیسے ممکن بنائیں؟
جمعرات 15 اپریل 2021
عمران امین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.