
مسلمان کی نجات عشق نبی ﷺمیں ہے
بدھ 12 مئی 2021

عمران امین
(جاری ہے)
حکومتی بدنظمی کاتازہ واقعہ کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے ساتھ وعدہ خلافی اور نتیجے میں بدترین خونریزی کاہے اگرچہ معاملہ بڑا سادہ تھا مگر حکومت کی جانب سے اپنی روایتی نااہلی کا ایک بار پھر بھرپور مظاہرہ کیا گیا، ماضی قریب میں حکومت نے شاید ”ڈنگ ٹپاؤ“ پالیسی کے تحت اس کالعدم جماعت کے ساتھ معاہدے کیے تھے جو اس بات کا ثبوت تھے کہ حکومت بادی النظر میں ان سب مطالبات کی حامی ہے۔ معاہدے کی ڈٰیڈ لائن نزدیک آ رہی تھی کہ اچانک سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کس طرح سے پولیس نے مولانا سعد رضوی کو گھیرا ڈال کرگرفتار کیا۔بس اس ویڈیو کا اپلوڈ ہونا تھا کہ سارے ملک میں دھرنوں کا موسم آگیااورعاشقان رسول میدان عمل میں آگئے۔ٹی ایل پی کا نعرہ ”لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ“ جو اپنی دلفریبی،نغمگی اور عشق مصطفیﷺٰ کی بدولت ہر مسلمان کے دل کی پکار بن چکا ہے چنانچہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری پرسادہ دل اور دنیا کی غلاظتوں میں لتھڑے بے ایمان اور ظالم لوگ بھی اس نعرے کو نظر انداز نہ کر سکے کیونکہ معاملہ اُن کے نبی پاکﷺ کی ذات اقدس کا تھا اور وہ جانتے تھے کہ اللہ کی قربت کا راستہ نبی پاکﷺ کی ذات مبارکہ سے ہو کر گزرتا ہے۔احتجاج کے ابتدائی دنوں میں اگرچہ بے شمار جانی اور مالی نقصان ہوا مگر اللہ پاک کا شکر ہے کہ حکومت وقت نے”دیر آئے درست آئے“مناسب فیصلہ کرتے ہوئے عاشقان مصطفیٰﷺ کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا اور پھر اسی دن قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کو نکالنے کے حوالے سے ایک قرارداد کو بحث کے لیے منظور کر لیاگیا۔امید کی جاتی ہے کہ اہل حکمران اور ٹی ایل پی کے اکابرین باہمی مشاورت سے مستقبل میں ایسے اقدامات اُٹھائیں گے کہ جن سے پوری دنیا میں ہماری نبی کی شخصیت کا ”رحمتہ العالمین“ والا روپ سامنے آئے گا اور اس کے ساتھ ساتھ سب اسلامی ممالک مل کر غیر مسلم دنیا کو اپنے مذہب کی درست تصویر پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے اور اس طرح اچھی اور بہتر منصوبہ بندی سے مستقبل میں اپنے دین اور پیغمبر کی حرمت کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمران امین کے کالمز
-
اللہ کرے بہتری کے دن جلد آئیں
پیر 26 جولائی 2021
-
بدلا بدلاہے عمران خان
جمعرات 8 جولائی 2021
-
فرید پراچہ کی ”عمر رواں“
بدھ 30 جون 2021
-
مسلمان کی نجات عشق نبی ﷺمیں ہے
بدھ 12 مئی 2021
-
ریاست مدینہ یاریاست یثرب کا سفر
منگل 11 مئی 2021
-
کس۔۔۔۔۔نے تمہیں اے سی لگایا؟
پیر 10 مئی 2021
-
مشکل میں ہیں مزدور کے حالات
جمعہ 7 مئی 2021
-
ذہنی و جسمانی صحت کا حصول کیسے ممکن بنائیں؟
جمعرات 15 اپریل 2021
عمران امین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.