
فکری مغالطے اور پالیسی کا صفحہ
جمعرات 26 اکتوبر 2017

خواجہ محمد کلیم
(جاری ہے)
دلچسپ بات یہ ہے کہ مباحثے کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسلح تنظیموں یعنی دہشتگردوں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی بنا نا پارلیمان کا کام ہے اور یہ پالیسی آئینی دائرہ کار میں رہ کر بنانی چاہیے ۔ اب آئین یا قانون کی بات کریں تو جوا ب واضح ہے ،قانون نے ہر جرم کی سزا متعین کر چھوڑی ہے ۔ قانون کی زبان میں دہشتگرد کی بحالی یا معاشرے میں دوبارہ انضمام کا سوال بعد میں ہے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کی سزا پہلے ۔ ایک اور مغالطہ جو ہمیں عرصہ دراز سے لاحق ہے اور ہمارے دانشوروں کا غالب طبقہ بھی دن رات یہ ڈھول پیٹتا ہے کہ سیاسی اورعسکری قیادت کو SAME PAGE پرہونا چاہیے ۔ جب بھی کسی بندے کے منہ سے یہ الفاظ سنتا ہوں حیرت سے اس کا منہ تکتا ہوں کہ صاحب جو فرما رہے ہیں اس کامطلب بھی ان کوپتہ ہے ۔یہ SAME PAGEہے کس بلا کا نام میں آج تک نہیں سمجھ پایا ۔ریاست کے بانی اورآئین نے یہ معاملہ بہت پہلے واضح کردیا ہے ،جس کے مطابق صفحے کی عبارت کا فیصلہ سیاسی قیادت کو کرنا ہے اور عسکری بازوکا کام یہ ہے کہ وہ اس صفحے کی عبارت پر پورے صدق دل سے من و عن عمل کرے ۔ لیکن مخمصہ یہ ہے کہ سیاسی قیادت اتنی قابل ،دیانتدار اوربا صلاحیت بھی تو ہو۔ہمارا تو یہ حال ہے کہ اللہ اور اس کے دین کا نام بیچنے والے چند ملّا اپنے چند سو حواریوں کے ہمراہ اسلام آباد کا رخ کریں تو پولیس اس قابل نہیں کہ ان کو روک سکے ۔ ریاست کی سانس پھول جاتی ہے،ریڈ زون کو آہنی کنٹینرز میں لپیٹ دیا جاتا ہے اور رینجرز کے ساتھ ساتھ باقاعدہ فوجی دستے بھی طلب کرلئے جاتے ہیں۔چوبیس اکتوبر کی شام سے دارلحکومت ایک بار پھر کنٹینر ستان کا منظر پیش کررہا ہے۔ دارالحکومت میں بیٹھے دنیا بھر کے سفیر ہماری اس کمزوری کا تماشہ دیکھتے ہیں اور ہم شکر کرتے ہیں کہ ہم نے مٹھی بھر ملاوٴں سے ریڈ زون کو بچا لیا۔ سچ ہے ان حالات میں انضمام ہی بنتا ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خواجہ محمد کلیم کے کالمز
-
صحت کے دشمن تعلیمی ادارے
جمعرات 10 جنوری 2019
-
سو دن، کرتار پورہ اور سشمادیدی کا ندیدہ پن
منگل 4 دسمبر 2018
-
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ دو دن
منگل 20 نومبر 2018
-
بابائے قوم محمد علی جناح کے نام ایک مکتوب
جمعرات 16 اگست 2018
-
لبیک ، لبیک ، لبیک یار سول اللہ ﷺ
پیر 30 جولائی 2018
-
دہشتگردی، سیاست اور قوم کا مستقبل
پیر 16 جولائی 2018
-
سیاسی کارکنوں کا احتجاج،اِشاریہ مثبت یا منفی ؟
ہفتہ 16 جون 2018
-
ماں جائی
بدھ 6 جون 2018
خواجہ محمد کلیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.