بدلو سوچ بدلو زندگی ۔۔۔

ہفتہ 2 جنوری 2021

Laiba Attique

لائبہ عتیق

خدا نے ہمیں بہت  سی نعمتوں سے نوازا ہیں  جن میں ایک ہماری سوچ ہے ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہے کے خدا نے ہمیں سوچنے کی صلاحیت سے نوازا ہے اور ہم اس سوچ کو ضائع کر رہے ہے ہر انسان کے خواب ہوتے ہیں ہر انسان کی خوائشات ہوتی ہیں جن کو وہ پورا کرنا چاہتا ہے اپنی زندگی کھل کر جینا چاہتا ہے لیکن انسان کی سوچ اس بات پر اٹک کر رہ گئی ہے کہ "لوگ کیا کہیں گے"
یہ ایک ایسی  گھٹیا سوچ ہے جو انسان کے دل سے خدا کا خوف نکال کر انسان کا خوف زہن  پر غالب کر دیتی ہے ہم ان لوگوں کے بارے میں سوچنے لگتے ہے جحن کو ہماری خوائشات کی قدر ہی نہیں اور اس پاک پروردگار کی سوچ زہن سے نکال دیتے ہے جسے صرف اور صرف ہماری فکر ہے وہ چاہتا ہم اس سے مانگے ہم  اس بات کا خیال رکھے کہ کون سا کام اس کو نہیں پسند نہ کہ ان باتوں کا خیال رکھے کہ لوگوں کو کیا اچھا لگتا ہیں  لوگوں کا کام ہے دوسروں کے بارے میں سوچنا ہمیں اس بات کو اپنی کمزوری نہیں بنانی چاہیے بلکہ ہم اس بات کو اپنی طاقت بھی بنا سکتے ہیں ہم نیگیٹو سوچنے کی بجائے پازیٹو سوچ سکتے ہے ہم یہ سوچ سکتے ہے واقع ہم میں کچھ کرنے کا ٹیلنٹ ہے جو لوگ نہیں چاہتے کا ہم کریں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہے جو سمجھتےہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے اور ہم اس بات کو بھی اپنی طاقت بنا سکتے ہے اور جو خواب ہم نے دیکھا ہے اسکو ہم اپنا مقصد بنائیں ۔

(جاری ہے)


خواب دیکھنا غلط نہیں ہے کسی چیز کی چاہ کرنا غلط نہیں ہے انسان کی فطرت ہے جو چیز اس کے دل کو بھا جائے وہ اسکی آرزو ضرور کرتا ہے لیکن اپنی اس چاہ کو پورا کرنے کے لیے صحیح اور غلط میں فرق بھول جانا غلط ہے!!!
ہم اپنی جائز خوائشات کو پورا کرنے کے لیے کوشش کرتے ہے اور اس کوشش میں بہت سی رکاوٹوں کا آنا بھی بےسبب نہیں ہوتا راستے میں ٹوٹے ہوئی پل کے آجانے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم منزل تک نہیں پہنچ پائیں گے
بلکے وہ ہمیں ایسی جگہ پر روکنے کا اشارہ ہوتا ہے جہاں ہمیں نہیں جانا چاہئے
بس "عیب اور غیب" کے جاننے والے کے ساتھ اپنے معملات کو درست کر لو
تمہارے سارے معملات درست ہو جائے گے
منزل آپ کو مل جائے گی یہ کم سے کم گھٹن رستہ  آسان ہوجائے گا ۔

۔۔۔۔!!!
جب دنیا آپ کو گرانے میں مگن ہو تو اپکے لیے بہترین پوزیشن "سجدہ "ہے
جب کچھ کہا نہ سکو تو رو لیا کرو
بےشک وہ خاموشیاں بھی سنتا ہے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :