نمودونمائش اور ہم
ہفتہ 31 جولائی 2021

میمونہ سحر
آج کل ہم اپنے لیے زندگی کم اور دوسروں کو دکھانے کے لیے ذیادہ جی رہے ہیں ۔ لوگ کیا کہیں گے ؟ ہمارا امیج کیسا بنے گا لوگوں پر ؟ اس بات نے ہزاروں لوگوں کو ڈپریشن کی طرف دھکیل دیا ہے
کھانے پینے کے معاملات سے لیکر عبادات تک ہم نمودونمائش کا شکار ہیں ۔ ہم نے آج یہ کھایا ، یہ کیا کسی دوسرے کو فخر سے بتاتے ہیں ۔ صرف بتاتے ہی نہیں بلکہ اسے سٹیٹس اور سٹوریز پر اپلوڈ کر دیتے ہیں ، کس لیے ؟
صرف لوگوں کی واہ واہ کیلئے کہ لوگ جان سکیں کہ ہمارا کیسا لائف سٹائل ہے ۔ کبھی سوچا ہے کہ آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں موجود لوگ جو افورڈ نہیں کرسکتے انکے دل پر کیا گزرتی ہوگی ؟
ہم روزہ رکھ کر افطاری کی اشیاء کی تصویریں خوشی سے اپلوڈ کردیتے ہیں ۔ کبھی سوچا ہے کہ جن کو افطاری میں صرف کھجور میسر آتی ہے انکے دل پر کیا گزرتی ہوگی ؟
آجکل ہر شخص دوسروں کو دکھانے کے لیے زندگی جی رہا ہے ۔
ہم نے شادیوں کو اتنا مشکل بنادیا ہے کہ نکاح کے عوض "زنا" اب بہت آسان ہوگیا یے
کیا دو جہانوں کے سردار نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹیوں کی شادیاں نہیں کیں تھیں ؟ کیا ان سے بڑھ کر کسی کی عزت تھی اس جہاں میں ؟ ہم ان سے محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں ان کی سیرت کو فالو کیوں نہیں کرتے ؟
کیا اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ارشاد نہیں فرمایا کہ
ان المبذرین کانو اخوان الشیاطین
"کہ فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں"
سورہ بنی اسرائیل
لیکن ہم قرآن کو کھول کر پڑھیں ، سمجھیں تب نا ۔ ہم نے تو اسے بس شادی میں بیٹی کو اس کے سائے تلے رخصت کرنے کے لیے اور کسی معاملے میں قسمیں اٹھانے کے لیے رکھا ہوا ہے
تو ہماری زندگی میں پھر سکون کیسے ہو ؟؟
شادی تو شادی ہم تو مرنے پر بھی بہت سی رسومات پوری کرتے ہیں چاہے اس کے لیے کتنا ہی قرض کیوں نہ لینا پڑے
بچوں کی پڑھائی تک کو لیکر ہم نمودونمائش کا شکار ہیں ۔ خاندان میں فلاں کے بچے نے اتنے نمبر لیے ۔ اس سے ذیادہ لینا اب اپنے بچے پر فرض قرار دیتے ہیں ۔ یقین جانیں ہم بار بار بچوں کو یہ جتلا کر ذہنی مریض بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ۔ یہی وجہ ہے کہ رزلٹ کے قریب اکثر بچوں کی خودکشیوں کی خبریں سنتے ہیں جو ہمارے دکھاوے کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں
خدارا۔۔!!
ظاہری اور کھوکھلی زندگی جینا چھوڑ دیں ۔ لوگوں کی نظر میں اچھا بننے کی کوشش کی بجائے خدا کی نظر میں اچھا بنیں ۔ کیونکہ وہی ہمیشہ کے لیے آپکے ساتھ رہنے والا ہے
انسان جتنی بھی بناوٹی زندگی جینے کی کوشش کرے وہ اپنے اصل سے نہیں بھاگ سکتا چاہے وہ اسکی ظاہری زندگی ہو یا باطنی
کیونکہ

(جاری ہے)
چاہے وہ عام عوام ہو یا حکمران
عوام ہے تو وہ صرف دوسروں کو دکھانے کے لیے ، معاشرے میں اپنی ناک اونچی کرنے کے لیے قرضوں کی دلدل میں دھنستے چلے جاتے ہیں ۔
ہم نے شادیوں کو اتنا مشکل بنادیا ہے کہ نکاح کے عوض "زنا" اب بہت آسان ہوگیا یے
کیا دو جہانوں کے سردار نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹیوں کی شادیاں نہیں کیں تھیں ؟ کیا ان سے بڑھ کر کسی کی عزت تھی اس جہاں میں ؟ ہم ان سے محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں ان کی سیرت کو فالو کیوں نہیں کرتے ؟
کیا اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ارشاد نہیں فرمایا کہ
ان المبذرین کانو اخوان الشیاطین
"کہ فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں"
سورہ بنی اسرائیل
لیکن ہم قرآن کو کھول کر پڑھیں ، سمجھیں تب نا ۔ ہم نے تو اسے بس شادی میں بیٹی کو اس کے سائے تلے رخصت کرنے کے لیے اور کسی معاملے میں قسمیں اٹھانے کے لیے رکھا ہوا ہے
تو ہماری زندگی میں پھر سکون کیسے ہو ؟؟
شادی تو شادی ہم تو مرنے پر بھی بہت سی رسومات پوری کرتے ہیں چاہے اس کے لیے کتنا ہی قرض کیوں نہ لینا پڑے
بچوں کی پڑھائی تک کو لیکر ہم نمودونمائش کا شکار ہیں ۔ خاندان میں فلاں کے بچے نے اتنے نمبر لیے ۔ اس سے ذیادہ لینا اب اپنے بچے پر فرض قرار دیتے ہیں ۔ یقین جانیں ہم بار بار بچوں کو یہ جتلا کر ذہنی مریض بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ۔ یہی وجہ ہے کہ رزلٹ کے قریب اکثر بچوں کی خودکشیوں کی خبریں سنتے ہیں جو ہمارے دکھاوے کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں
خدارا۔۔!!
ظاہری اور کھوکھلی زندگی جینا چھوڑ دیں ۔ لوگوں کی نظر میں اچھا بننے کی کوشش کی بجائے خدا کی نظر میں اچھا بنیں ۔ کیونکہ وہی ہمیشہ کے لیے آپکے ساتھ رہنے والا ہے
انسان جتنی بھی بناوٹی زندگی جینے کی کوشش کرے وہ اپنے اصل سے نہیں بھاگ سکتا چاہے وہ اسکی ظاہری زندگی ہو یا باطنی
کیونکہ
سچائی چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے
خوشبو آ نہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.