
پاکستان ہماری شان
بدھ 18 اگست 2021

محمد برہان الحق جلالی
محبتوں کے یہ سلسلے بے شمار تجھ پہ نثار کر دوں
(جاری ہے)
اگر ہم پاکستان جیسی عظیم نعمت فیض یاب نہ ملتی اور انگریزوں اورمکار ہندوؤں کے پنجے میں ہوتے تو ہم پر کیا بیت رہی ہونی تھی؟ یہ اکابرین اور قوم کے عقائدین و زعماء کاہمارے اوپر احسان عظیم ہے کہ ہمیں اپنی شناخت ملی اور پاکستان ہماری مستقل پہچان بن گیا۔ اگر یہ لوگ ہمیں قومی پہچان نہ دیتے تو شاید ہم آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے۔ اورآج ہر باشندہ پاکستانی کہلانے میں فخر محسوس نہ کرتا۔خدا کا خاص کرم ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں، نہ کہ قبیلوں کی تقسیم میں بھٹکے ہوئے ۔ ہماری زبان ،لباس ، آئین ایک ہے، حتیٰ کہ قرآن ایک ہے ہم ایک ہی باغ کے پھول ہیں، کیونکہ ہمارا خدا اور ہمارےرسول ﷺایک ہیں۔
ہم جذبہ و جوش کا پہاڑ رکھتے ہیں۔ دنیا میں جہاں بھی پاکستان کا پرچم لہرایا جائے ، دیکھ کر ہمارےجسام میں کرنٹ دوڑجاتا ہے۔ جہاں بھی پاکستان کا ترانا گونجتا ہے، سن کر دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہےحب الوطنی کا جذبہ بیدار ہو جاتا ہے ۔
مملکت خداداپاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد خوبصورت دارالحکومتوں میں دسویں نمبر ہے۔ہمارے ملک کا جھنڈاحسین ترین جھنڈا ہے، ہمارےقومی ترانے کی دھن پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، ہمارےپاکستان کے باشندے ذہین ترین باشندے ہیں،پاکستان کے پاس بہترین نہری نظام موجود ہے
تربیلا ڈیم مٹی سےبنا دنیا کا عظیم ترین ڈیم پاکستان میں ہے، مصنوعی طور پر اگایا جانے والا سب سے بڑا جنگل چھانگا مانگا کا جنگل پاکستان میں ہے پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے کہ جہاں سب سے زیادہ ڈاکٹرز اور انجینئرز موجود ہیں۔صدقات وخیرات کرنے میں پاکستانی سر فہرست ہیں ،پاکستان کھیلوں کا سامان تیار کر کے دوسرے ممالک کو بھجنے والا ملک ہےپاکستان کا فٹ بال ورلڈکپ میں استعمال ہوتا ہے ،ہمارے پاک وطن میں دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان موجود ہے ، پاکستان کی خوبصورتی کا مقابلہ سوٹیزرلینڈ جیسے حوبصورت ممالک سے کیا جاتا ہےپاکستان میں ادبی دنیامیں کارھائے نمایاں سر انجام دینے والے ہیرے موجود ہیں
پاکستان 1960ء، 1968ء، اور 1984ء میں کھیلے گئے اولمپک کھیلوں میں تین گولڈمیڈل حاصل کئے ہیں۔ پاکستان نےچار بار ہاکی کا عالمی کپ جیتا ہےپاکستان نے ہاکی کا عالمی کپ 1971ء، 1978ء، 1982ء اور 1994ء میں جیتا تاہم کرکٹ پاکستان کا سب سے زیادہ مشہور کھیل ہے۔پاکستان کرکٹ کے ٹیم کو شاہین کہا جاتا ہےپاکستانی شاہینوں نے 1992ء میں کرکٹ کا عالمی کپ جیتا سکواش میں سب سے زیادہ فتوخات حاصل کرنے والا ملک پاکستان ہی ہے۔پیشہ ورانہ مہارت کی بناء پر پاکستان کی تینوں افواج کونہ صرف اہم ترین مقام حاصل ہےبلکہ دنیا بھر میں امن مشن میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں،ریسکیو 1122 اپنی قابلیت و مہارت کا لوہا منوا چکی ہے۔ یاللہ رب العزت نے پاکستان کوچار موسم عطاءفرمائے ہیں۔ یہاں مختلف اقوام آباد ہیں۔پاکستان کے بہت سے علاقے اپنی خوبی میں کوئی مثیل نہیں رکھتے اور دنیا بھر کے سیاح ان کی طرف کھینچے چلے آتے ہیں۔
یہ وطن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ اس کی سلامتی کے لیئے ہم سب اللہ کے حضور دعا کریں۔ اللہ کا شکر ادا کریں جس نے ہمیں یہ وطن عطاء کیا اور نبی پاک ﷺپر درودسلام بھیجیں کہ جن کی ہستی کی بدولت ہی کائنات عالم آباد ہے
جان ہیں وہ جہاں کی، جان ہے تو جہان ہے
آئیے عہد کریں کہ ہم مل کر زبان، فرقے، رنگ، نسل، علاقے یا کسی بھی بنیاد پر ہمارے اندر موجود اختلافات کو بالکل نظر انداز کرکےاپنے ملک کی ترقی و عروج کے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں گے، اور آنے والے وقتوں میں اپنی دھرتی ماں کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے،ان شاء ﷲ مستقبل کا پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کا عکاس ہوگا۔آج ہم سب ملکر اگر سچے دل سے صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ حقیقتا سب خود سے یہ وعدہ کرے کے ہم اس سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھنے کےلئےکوشش کریں گے اور ہم سب ایک ہیں کا نعرہ صرف زبانی حد تک نہیں ہوگا بلکہ ہم یہ ثابت کرکے دکھائیں گے کے ہم ایک ہیں پاکستان کا نام جہاں بھی لیا جائیگا ہمارا سر فخر سے بلند نظر آئیگا !!!
محبتوں کے یہ سلسلے بے شمار تجھ پر نثار کردوں “
پاکستان زندہ باد
پاکستان کا مطلب کیا؟لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ (ﷺ)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد برہان الحق جلالی کے کالمز
-
شان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں
جمعرات 13 جنوری 2022
-
سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلو
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
آہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان
پیر 11 اکتوبر 2021
-
ماں کی دعا
منگل 5 اکتوبر 2021
-
اخلاقیات
بدھ 29 ستمبر 2021
-
حضرت داتاعلی ہجویری رحمہ اللہ کی تعلیمات
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
استاد ایک عظیم ہستی
پیر 20 ستمبر 2021
-
سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلو
منگل 14 ستمبر 2021
محمد برہان الحق جلالی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.