تیسرا بچہ
بدھ 29 جولائی 2020

مدثر ہارون
تیسرے بچے کی پیدائش پر خوب مٹھائیاں بٹیں۔ خواجہ سرا رات بھر ناچے، اگلے ہفتے اس نے نائی سے مسلمانی کا حلف اٹھایا تو خوشیوں کے شادیانے بجنے لگے اور تیسرا بچہ سب کی امیدوں کا محور بن گیا۔ بنتا کیسے نہیں، پہلوٹی کا بچہ گونگا بہرا نکلا تو دوسرے سے امیدیں باندھی گئیں۔ اس کی آنکھیں بھینگی نکلیں، ماں سے بات کرتا تو دیکھ باپ کی طرف رہا ہوتا۔ دادا کو بشارت ہوئی کہ تیسرا بچہ قبیلے کا "بے عیب" وارث ہو گا۔ پہلے دونوں کی بار ضرور ماں باپ سے وظیفے میں کچھ غلطی ہوئی تھی۔ اب کی بار دادا نے حمل سے لے کر پیدائش تک مکمل نگرانی کی اور کسی قسم کا رسک نہیں لیا۔ آخر بچے کو قبیلے کا وارث بننا تھا جو روایات اور توقعات کے مطابق بے عیب ہونا چاہئے تھا۔
بچہ بے عیب بھی تھا، نہایت خوبرو اور صحت مند بھی۔
دادا کا لاڈلا، اتنے نخرے دیکھے کہ اس کے پاوں زمین پر نا لگنے دئے۔ اکھڑ مزاج، ضدی پر بلا کا زبان دان۔ پہلے سال سے ایسی زبان کھلی کے نا گھر میں کوئی بچا اور نا باہر۔ دادا اس کی اداوں پر واری قربان جاتے اور لاڈ پیار میں اس کو خوش کرنے کو اس کے ہم عصروں پر جان بوجھ کر رعب جمائے رکھتے۔ بچے کی زبان دانی کا چرچا تو ہر سو تھا مگر ایک مشکل آن پڑی۔ بچہ اب دو سال کا ہو گیا تھا۔ اب تک ہر ناز نخرہ اٹھانے کے باوجود بچے نے چل کے نا دیا۔
خاندانی طبیب کو بلایا گیا۔ وہ جہان دیدہ بزرگ تھے، دادا جان سے بولے، " نکا سردار دو سال کا ہو گیا مگر آپ اب بھی اسےہر وقت گود میں اٹھائے پھرتے ہیں، اپنے ہم عمر بچوں میں کھیلنے نہیں دیتے، مقابلے میں کوئی بچہ آتا ہے تو آپ اسے مار بھگاتے ہیں، بچے کو لاڈ میں بگاڑ تے چلے گئے ہیں۔ جب گرنے لگتا ہے آپ سہارا دینے کو آ جاتے ہیں۔ اس نے جب کسی کی شکایت کی آپ نے الٹا لٹکا دیا۔ گھر کے نوکر چاکر اس سے دور رہنے لگے ہیں مبادہ ان کی لائن حاضری نا ہو جائے۔ اور تو اور اس ضدی طبعیت کے ہاتھوں اس کے اپنے بہن بھائی اس سے بات کرنا اور کھیلنا پسند نہیں کرتے۔
حضور آپ کی بے جا حفاظتی تدابیر نے نکے کو چلنے کے قابل نہیں رہنے دیا۔ مانتا ہوں آپ کو بشارت ہوئی تھی کہ پورے پانچ سال آپ نے اس کی ڈھال بننا ہے کیونکہ یہ آپ کی سرداری کی ضمانت ہے، مگر بچہ ہمیشہ مقابلے کی فضا میں ہی پنپتا ہے۔ ایک پھول بھی ہر وقت سائے میں رہے تو مرجھا جاتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں یہ اپنے پاوں پر کھڑا ہو تو اسے کھلا چھوڑ دیں اور اپنا دفاع خود کرنے دیں۔ فطرت کے قوانین کسی کے لئے نہیں بدلتے۔ اگر آپ نے ایسا نا کیا تو اگلے تین سال بھی یہ گود سے نہیں اترے کا اور اس کی ناکامی کا بوجھ بھی آپ ہی کو اٹھانا پڑے گا"۔
بچہ بے عیب بھی تھا، نہایت خوبرو اور صحت مند بھی۔
(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.