جوائنٹ فیملی سسٹم
جمعہ 17 جولائی 2020

مدثر ہارون
ہندوستان کے جوائینٹ فیملی سسٹم کی جڑیں ان کی رامائین، مہا بھارت اور ویدک میتھالوجی سے جڑی ہیں۔ پاکستانی، جو اپنا ہر تعلق عربوں سے جوڑتے ہیں، انہوں نے وہاں سے اوڑھنا بچھونا، کھانا اور نام تو امپورٹ کر لئے، مگر فیملی سسٹم نہیں کیا اور شروع سے ہی یہاں زیادہ تر گھرانوں میں ہندوستانی جوائینٹ فیملی سسٹم ہی رائج ہے۔
ہندو گھرانوں میں عموما گھر کا سربراہ گھر کا اور اولاد کی زندگی کا ہر فیصلہ کرتا تھا اسی لئے اسے "کرتا دھرتا" یا صرف "کرتا" کہتے تھے۔ ہمارے یہاں بھی زیادہ تر گھرانوں میں یہی سسٹم رائج ہے جس میں گھر کے سربراہ کو فیصلہ کن اتھارٹی حاصل ہے۔ مگر اب یہ سسٹم کمزور پڑتا جا رہا ہےاور آج کی جدید اور تیز رفتار "4G لائف" کا مقابلہ نہیں کر پا رہا۔
انگریزی میڈیم تعلیم یافتہ بچے جو ہر وقت موبائل پر انگریزی سیزن دیکھتے ہیں؛ اس ثقافت اور تہزیب کا اثر لینا ان کے لئے عین فطری عمل ہے۔ دادا دادی کا ہر نادر شاہی فرمان تسلیم کرنا اب ان کو مشکل لگتا ہے۔ بد تمیز نہیں ہیں پر سوال کرتے ہیں اور جواب نا ملنے ہر پچھلی نسل کی طرح ڈانٹ کھا کر چپ نہیں بیٹھتے۔ وہ لاجیکل اور ریشنل ہیں۔ وہ اپنا حق مانگتے ہیں۔ ماں باپ کا پیار اور ان کی توجہ چاہتے ہیں۔ وہ اپنے ہی گھر میں، دادا یا تایا چاچا کے ہاتھوں اپنے ماں باپ کی حق تلفی برداشت نہیں کرتے اور اپنے ذات کے متعلق ہر فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ تعلیم سے لے کر شادی بیاہ تک ہر فیصلہ خود کریں، یا کم از کم ان کے اپنے ماں باپ کریں نا کہ کوئی اور۔ وہ چاہتے ہیں ان کے باپ کی آمدنی پر بھی صرف ان کا ہی حق ہو نا کہ پوری فیملی کا۔
جہاں معاشیات بیچ میں آ جائیں وہاں سے اخلاقیات اٹھ جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر جوائینٹ فیملی اب ایک اکھاڑہ بنتی جا رہی ہے۔ توتکار، طعنہ زنی روز کا معمول ہے۔ کبھی کھانا پکانے پر جھگڑا تو کبھی بوٹیاں نا ملنے پر لڑائی۔ کبھی بچوں کے کھیلنے پر کہا سنی تو کبھی دیر سے اٹھنے پر لعن طعن۔ الغرض ہر کوئی دل برداشتہ ہے۔ ہر کوئی خود کو مظلوم سمجھتا ہے اور دوسروں کو ظالم۔ سب ڈیپریس ہیں، سب فرسٹریٹ ہیں مگر زندگی کی گاڑی کو مجبوریوں کے ایندھن سے کھینچے چلے جا رہے ہیں۔
کہنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہر جوائینٹ فیملی میں بزرگ ظالم ہیں اور غلط فیصلے ہی کررے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اکثر بزرگوں نے خود کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کیا اس لئے ان کا کنٹرول میکانزم کمزور پڑ چکا ہے۔ وہ نئے تالے کو پرانی زنگ آلود چابی سے کھولتے ہیں پر وہ کھلنے کی بجائے بیچ میں ٹوٹ جاتی ہے۔ ان کے اور تیسری نسل کے درمیان جو جنریشن گیپ ہے اس کی خلیج اب بہت وسیع ہو چکی ہے۔ اکثر جوائینٹ فیملیز میں کاروبار سانجھے ہیں جو بزرگوں کے دور سے چلے آ رہے ہیں اس کو چلاتے رہنا سب کی مجبوری ہے۔ یہی وہ کچا دھاگا ہے جو اس سسٹم کو ابھی تک باندھے ہوئے ہے۔ وہ سسٹم جس کو ہمارے بڑے اور ان کے بزرگ بہت کامیابی سے چلاتے آ رہے تھے، اب اس جوان پود کے آگے اس کی بیل منڈھے چڑھتی نظر نہیں آتی۔

(جاری ہے)
کیوں؟
آج کے بچے مغربی تہذیب سے متاثر ہیں اور پرسنل سپیس چاہتے ہیں۔ ماں کو اپنی پرائیویسی چاہئیے اور باپ اپنی اولاد کے ساتھ دوستوں کی طرح رہنا چاہتا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.