چین کی سالگرہ اور موٹر وے کا ادھورا خواب۔۔۔ سو لفظوں کا کالم

بدھ 2 اکتوبر 2019

Muhammad Anwaar

محمد انوار

چین کی سترویں سالگرہ
ملتان سکھر موٹر وے کے تاریخی منصوبہ کی افتتاحی تقریب تھی
 اس خصوصی دن کے موقع پر پاکستان کو اتنا بڑا تحفہ ،،،
 پاک چین دوستی کو ہمالیہ کی بلندیوں  سے بھی بہت اوپر لے جا چکا تھا
چین اور پاکستان کے وزرائے اعظم مہمان خصوصی تھے
جونہی فیتہ کٹا تو قوم کی طرح نیوز چینلز کے چہرے بھی خوش سے سرخ ہو گئے
میں ہڑبڑا کرنیند سے اٹھا تو سوشل میڈٰیا ملتان سکھر موٹر وے کے افتتاح میں تاخیر کا رونا رو رہا تھا
دل نے سوچا’’حکومت نے ایک اور اچھے دن کو یادگار بنانے کا نادر موقع گنوا دیا‘‘

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :