شکار پور کا باولا کتا اور چونیاں کا درندہ۔۔۔۔۔ سو لفظوں کا کالم

جمعہ 20 ستمبر 2019

Muhammad Anwaar

محمد انوار

 شکارپور کا باولا کتا، اپنے کاٹنے کی عادت سے تنگ،شہر چھوڑگیا۔۔
وقت کی آوارہ گردی اسے چونیاں لے آ ئی
شہر میں ایک دن اسکو ایک درندہ ملا
درندہ اپنی درندگی کے قصے سنانے لگا 
کیسے فیضان کو ہوس کا نشانہ بنایا
کیسے فیضان کو موت کے گھاٹ اتارا۔

(جاری ہے)

۔

سلمان کی چیخوں کی ہنس ہنس کرنقل اتارنے لگا 
حسنین کی معصومیت کے ساتھ اس نے کیسے کھیلا۔۔۔
درندہ ہنس رہا تھا اور
باولے کتے کی آنکھیں تر اور جی کر رہا تھا کہ خود کو ہی کاٹ لے 
”خدایا، شکر ہے مجھے صرف باولا بنایا۔۔ قصور کا درندہ نہیں“

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :