شائد تین ۔۔۔ سپر پاور ، پاکستان اور چین ۔۔۔سو لفظوں کا کالم

پیر 16 ستمبر 2019

Muhammad Anwaar

محمد انوار

بھیڑیا پھر میمنے کے پاس جا کر اپنے  ’’شکار‘‘ کو دوستی کا یقین دلانے لگا
بھیڑیا تاک میں تھا کہ بھینسے کی نظر ادھر ادھر ہو اور وہ،،، میمنے کوماضی کا قصہ بنا دے
’’تمہاری کمر پر یہ زخم ،،، بھینسے سے بچانے کے لئے سائیڈ پر کر تے ہوئے لگا‘‘ بھیڑیا سرگوشی میں بولا
میمنا اس کی چکنی چوپڑی باتوں کو حقیقت جاننے لگا
موقع جان کربھیڑیا میمنے کو پھر اٹھانے لگا تو بھینسے نے زوردار ٹکر سے اسے دور پھینکا ۔

(جاری ہے)

۔۔
درد سے کراہتا بھیڑیا اور میمنا پھر بھینسے کو برا بھلا کہنے لگے
اور بھینسا ۔۔۔ دور گھاس چرنے لگا 

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :