
ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات !!
جمعرات 1 مئی 2014

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
ہمارے ایک انگریزی سال میں 365دن ہوتے ہیں اور ہم ان 365دنوں میں سے 162دن کسی نہ کسی واقعے ،شخصیت یا کسی جذبے کے تحت مناتے ہیں ۔یکم مئی کو لیبر ڈے کے حوالے سے منایا جاتا ہے اور اس دن دنیا بھر میں مزدوروں کے حق میں کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد کیئے جاتے ہیں ،پاکستان میں بھی یکم مئی کو چھٹی کی جاتی ہے اور مزدوروں کے حق میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں لیکن کیا یکم مئی کے بعد مزدور کو حقوق ملنا شروع ہو جاتے ہیں ،ہرگز نہیں یکم مئی کے بعد دو مئی کا سورج اپنی پرانی آب و تاب کے ساتھ طلوع ہو تا ہے اور ظلم کا دریا پہلے سے ذیادہ تیزی سے بہنا شروع ہو جاتا ہے ۔ہمار ا جاگیر دار کبھی مزدور کے ساتھ مخلص نہیں ہوا اور نہ ہو گا کیوں کہ ظلم کے بغیراس کا کارو با رنہیں چلتا ،اگر جاگیر دار مزدور کے ساتھ اتنا ہی مخلص ہے تو پارلیمنٹ کے باہرکوئی سائیکل کھڑی کیوں نظر نہیں آتی ،مزدور کو قانون سازی کا حق کیوں نہیں دیا جاتا ،ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر قانون سازی کرنے والوں کو کیا پتا مزدور کے مسائل کیا ہیں اوریکم مئی کو بڑے بڑے ہوٹلوں میں سیمینار منعقد کرنے والوں کو کیا معلوم ایک دیہاڑی دار مزدور کا گھر کیسے چلتا ہے ۔ یہ حقیقت ہے ہمارا جاگیر داراورہمارے پرائیویٹ مالکا ن ظالم بھیڑیے ہیں جو اپنے ملازم کی چھوٹی سی غلطی بھی برداشت نہیں کرتے اور اس کی دس سالہ خدمات کو بھول کر فورا اسے فارغ کر دیتے ہیں ،وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ بھی ہماری طرح کا انسان ہے اور کچھ حق اور کچھ مجبوریاں یہ بھی رکھتا ہے ۔کا ش ہم یکم مئی کو نمائشی جلسے اور ریلیاں منعقد کرنے کی بجائے یہ دن کسی گامے ،نورے اور فضلو کے ساتھ منائیں اور اس کے دکھ درد کا احساس کر سکیں ۔یہ حقیقت ہے جب تک ہم یکم مئی کو کسی گامے کی آنکھ ،کان ،ہاتھ اور پاوٴں بن کر نہیں دیکھیں گے اس وقت تک ہمیں یکم مئی سے کسی قسم کا سبق حاصل نہیں ہو گا اور اس وقت تک ہمارا مزدور اسی طرح ظلم کی چکی میں پستا رہے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.