
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
مذکورہ شخصیات کے متاثر کن اور عظیم ہونے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ یہ شخصیات بیسویں صدی کے انسانوں پر اثر انداز ہوئیں ،یہ اثرا ندازی اس طرح ہوئی کہ ان میں سے کوئی سائنسدان تھا جس نے انسانی زندگی کے لیے سہولیات پیدا کیں ، کوئی موجد تھا جس نے نئی ایجاد کر کے انسانیت کو فائدہ پہنچایا ، کوئی علاقائی لیڈر تھا جس نے مقامی لوگوں کی خاطر جدوجہد کی، کسی نے کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے نوجوان نسل کو متاثر کیا ، کسی نے اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں ، کسی نے تحریر سے بیسویں صدی کے ذہن کو متاثر کیا اور کوئی اصلاح کار تھا جس نے لوگوں کے درمیان مساوات اور رنگ و نسل کے امتیاز کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ متاثر کن اور عظیم ہونے کی یہ وجوہات اہم سہی مگریہ ادھوری حقیقتیں ہیں ، دنیا میں سب سے مشکل کام کسی کی زندگی پر اس طرح اثرا نداز ہونا ہے کہ وہ شخص اپنی سابقہ روش سے ہٹ کر ایک پاک صاف اور نفع رساں زندگی گزارنے والا بن جائے۔مائیکل ہارٹ نے جب ”سو عظیم آدمی “ کتاب لکھی تو اس میں اسی معیار کو بنیاد بناتے ہوئے نبی رحمت کو سب سے پہلے نمبر پر رکھا ہے ، مائیکل ہارٹ کے نزدیک محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) واحد ہستی ہیں جنہوں نے انسانی زندگی پر اس قدر گہرے اثرات مرتب کیے کہ مکہ کے باشندے تہذیبی طور پر پسماندہ ہونے کے باوجود دنیا کے لیڈر اور امام بن گئے۔ جولوگ غیرتہذیب یافتہ، جنگجواور بے رحم تھے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی محنت سے انسانیت دوست اور نفع رساں بن گئے۔ گویا اثر اندازی کا سب سے مشکل کام کسی بے ترتیب ، بے مقصداورضرر رساں زندگی کو بامقصد،باشعور اور نفع رساں زندگی میں تبدیل کرنا ہے۔ اس اصول کو سامنے رکھتے ہوئے اگر بیسویں صدی کی عظیم اور متاثر کن شخصیات کی فہرست بنائی جائے تو سوچیں آپ کے ذہن کس کانام آتا ہے ؟اگر آپ اجازت دیں اور مجھ پر قدامت پرستی کا لیبل چسپاں نہ کریں تو میں بیسویں صدی کی سب سے عظیم اور متاثر کن شخصیت کا یہ اعزاز تبلیغی جماعت کے بانی مولانا الیاس کاندھلوی کودینا چاہتا ہوں ، آپ کو حیرت کا جھٹکا لگا ؟ چلیں اپنا ہاتھ پکڑائیں اور تھوڑا ساتھ چلیں میں وضاحت کرتا ہوں ۔مولانا الیاس کاندھلوی مقبوضہ ہندوستا ن کے مشہور شہر مظفر نگر کے قصبہ کاندھلہ کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے۔ایک غیر معروف قصبہ ، متوسط خاندان ، تہذیبی طورپر پسماندہ ملک اور ظاہری اسباب و دولت نہ ہونے کے باوجودوہ ایک ایسی جماعت بنانے میں کامیاب ہوگئے جس نے لاکھوں کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو متاثر کیا۔ بی بی سی نے جن شخصیا ت کو متاثر کن قرار دیا ہے وہ سب اچھے گھرانوں اور تہذیبی طور پر ترقی یافتہ سماج میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے متاثر کن ہونے کی صورت محض یہ تھی کہ انہوں نے یا تو آسانیاں پیدا کیں ، تفریح طبع کا سامان کیا ، حقوق کی بات کی یا کسی مقامی ملک یا علاقے کے لوگوں کی آواز بنے مگر مولانا الیاس کے تاثر کی صورت یہ ہے کہ وہ اور ان کی جماعت براہ راست انسانی زندگی اور اس کے عمل و کردار پر اثر انداز ہوئی ، لاکھوں کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا۔ ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد اس سے منسلک ہیں ، فوج کے اعلیٰ افسران ، پروفیسرز، بیورکریٹ ، ڈاکٹرز، فنکار ، کھلاڑی اور شوبز کی شخصیات سمیت ہر شعبے کے لوگ اس سے جڑے ہوئے ہیں، یہ اصل تاثر ہے جو کسی انسان کی زندگی کو بدل کر رکھ دے ، بے مقصداور ضرر رساں زندگی کو با مقصد اور نفع رساں زندگی بنا دے ،یہ وہ تاثرتھا جو مولانا الیاس کی مساعی سے شروع ہوا اور لاکھوں کروڑوں زندگیاں راہ راست پر آئیں۔ اس وقت دو سو دس ممالک میں اس کے مراکز اور تین کروڑ افراد براہ راست اس سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس فنڈنگ ہے نہ چندے کا کوئی نظام ، نشر و اشاعت کا کوئی ذریعہ ہے نہ اخبارات اور ٹیلی ویژن میں کوئی اشتہار۔ کوئی تھپڑ مارے تو دوسرا گال آگے کر دیتے ہیں ، دنیا کے کسی کونے میں کبھی ان پر ایف آئی آر درج ہوئی نہ کبھی کسی پر تشدد کا الزام لگا ، کوئی خلاف بولے توخاموشی سے سنتے ہیں ، الزام لگائے تو وضاحتیں نہیں دیتے ،انسانیت کا احترام اور آخرت کی فکر ان کی دعوت کا خلاصہ ہے۔انسانی زندگی پر اثرات کے اعتبارسے بیسویں صدی کی عظیم شخصیات کی فہرست بنائی جائے تو بلا مبالغہ مولناا لیاس بیسویں صدی کی عظیم ترین اور متاثر کن شخصیت ہیں ، میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ کے نزدیک انسانی زندگی اور عمل و کردار پر اثرات کے حوالے سے اگر کو ئی شخصیت ہے ان کی ہمسر ہے تو اسے سامنے لائیں اور اس کے ساتھ مغربی دانش پر بغیر سوچے سمجھے ایمان لانے کی بجائے اپنی گھٹڑی میں چھپے ہیروں پر بھی نظر رکھیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.