
گڈ بائے ……اسلام آباد
بدھ 11 نومبر 2015

محمد نواز طاہر
دارالحکومت ہونے کے باوجود اسلام آباد خود مختار تو ہے ، آزاد دکھائی نہیں دیتا ۔ اس کے سر سبز درخت، دور سے خوبصورت نظر آنے والے پہاڑ لمبی لمبی سڑکیں ان پر رنگ برنگی قیمتی گاڑیاں، فٹ پاتوں پر چلتے ہوئے اپنی زبان یوں کر خوشی محسوس کرنے والے عام لوگ دوسرے شہروں سے آ کر ادھر اودھرنظریں گھمانے والے نامانوس چہرے، سبھی کے سبھی اس شہر سے نا خوش سے دکھائی دیتے ہیں، کبھی کسی کی زبان سے یہ نہیں سنا کہ وہ اسلام آباد شہر سے یہاں کے گلی کوچوں اور سڑکوں سے اس طرح کی نسبت رکھتا ہے جیسے کراچی کا بزنس روڈ، زیب النساء سٹریٹ، صدر بازار کا رش، عام بھی صاحب کیلئے پرکشش ہے۔
(جاری ہے)
مینار پاکستان کا پارک شہری ترقی سے آدھا رہ گیا ہے شاہی قلعہ میں لوگوں کی مین گیٹ اور شیش محل کی حد تک تھوڑی سے کشش دکھائی دیتی ہے۔ پیر مکی صاحب کی گلی کو کیسی ”کٹر وہابی “ کی نظر لگی لگتی ہے ،داتا دربار پر رش اور رونق صرف فجر کی نماز میں پر کشش ہے جب پانچ کلو والی دیگ 12 کلو کے نام پر نہیں بیجی جا رہی ہوئی، میاں میر صاحب لوگوں کو عرس کے سوا خاص مریدوں کو جمعرات کے جمعرات باد آنے باقی تجاوزات نے ادھر رخ کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹ ڈال رکھی ہے ۔شاہ جمال اور میانی صاحب کے کچھ مزارات پر ہر جمعرات کو رونق ضرور لگی ہوتی ہے جہاں پر رنگ ، نسل ، قومیت، گلی محلے اور طبقے سے تعلق رکھنے والے مست مست دم مار رہے ہوتے ہیں …
اسلام آباد کا سنا تھا کسی زمانے میں ستار خانون سے مل کر ہمیں جناح سپر مارکیٹ کی رونق بنی رہیں،رفتہ رفتہ یہی …بڑھ گئیں، اصلی ہماری قلعوں میں قید ہو گئیں۔
وسطی ایشیائی ریاستوں اور افغان سید چہرے غالب آ گئے، اب سنا ہے چھوٹی بڑی پرانی رونق گاہیں بھی آباد ہو گئی حصص اور ساری کی ساری رونقیں اسی طرح دیواروں کے اندر افروز ہیں۔ ان دیواروں کے روزن بھی بہت ہیں…سڑکوں پر کچھ دکھائی دیتا ہے کہ اسلحہ برادر ہوا میں نشانہ لیتے ہوئے …گزرنے والوں کی تلاشی لیستے ہوئے…سنا ہے کبھی کبھار کسی کی جیب سے قانون کے تحت ممنوعہ جسد گرام دوائی یا اس سے …شربت برآمد ہو جاتے ہیں، اس دن کو ترس گئے ہیں جب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دارالحکومت میں کوئی ادارہ کسی عام یا خاص سے جمہوریت کی کوئی چڑیا برآمد کرے۔
ساری تو سناح حیات اسلام آباد میں سرقہ ہو گئی ہے نہ کوئی صحیح طرح سے مشکوک مقتدر ملزموں کی تلاشی لیتا ہے اور نہ ہی جمہوریت بازیاب ہوتی ہے …تھانہ اسلام آباد گھستے ہی انجانی قوت پھر …واپس نہ دھکیلے تو اور کیا کرے…اسے خوف سے کہ شکست کرنے کے الزام میں یہ نہ دھر لیے جانیں…گڈ بائے اسلام آباد
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد نواز طاہر کے کالمز
-
پہلی جامع مسجد پنجاب کا تاریخی اجتماع
جمعرات 11 جون 2020
-
کشمیریوں پر جبر
بدھ 12 فروری 2020
-
”ٹرخالو گوشت “
جمعہ 6 جنوری 2017
-
کچھ ہم نے بھی دیکھا، جانا اور بتایا۔۔۔
پیر 21 مارچ 2016
-
بازی لے گیا کوئی ہور۔۔۔
جمعرات 10 دسمبر 2015
-
لاپتہ لاہور نیویارک سے برآمد
پیر 7 دسمبر 2015
-
گڈ بائے ……اسلام آباد
بدھ 11 نومبر 2015
-
منٹو بارے سُوچنا
ہفتہ 1 اگست 2015
محمد نواز طاہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.