وضو کی حکمت کے سبب قبول ِاسلام

جمعرات 13 اگست 2020

Muhammad Zubair Hafeez

محمد زبیر حفیظ

ایک صاحب کا بیان ہے ،میں نے بیلجیئم میں یونیورسٹی کے ایک طالبِ علم کو اسلام کی دعوت دی اس نے سوال کیا ،وضو میں کیا کیا سائنسی حکمتیں ہیں ؟ میں لا جواب ہو گیا اس کو ایک عالم کے پاس لے گیا لیکن اس کو بھی اس کی معلومات نہ تھی ۔یہاں تک کہ سائنسی معلومات رکھنے والے ایک شخص نے اس کو وضو کی کافی خوبیاں بتائیں مگر گردن کے مسح کی حکمت بتانے سے وہ بھی قاصر رہا وہ چلا گیا ۔

کچھ عرصہ کے بعد آیا اور کہنے لگا ہمارے پروفیسر نے دورانِ لیکچر بتایا ،اگر گردن کی پشت اور اطراف پر روزانہ پانی کے چند قطرے لگا دئیے جائیں تو ریڑھ کی ہڈی اور حرام مغز کی خرابی سے پیدہ ہونے والے امراض سے تحفظ حاصل ہو جاتا ہے ۔یہ سن کر وضو میں گردن کے مسح کی حکمت میری سمجھ میں آگئی لہذا میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں اور مسلمان ہو گیا ۔

(جاری ہے)


مغربی جرمنی کا سیمینار
مغربی ممالک میں مایوسی یعنی (DEPRESSION) کا مرض ترقی پر ہے دماغ فیل ہو رہے ہیں پاگل خانو ں کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے نفسیاتی امراض کے ماہرین کے ہاں مریضوں کا تانتا بندھا رہتا ہے مغربی جرمنی کے ڈپلومہ ہولڈر ایک پاکستانی فزیوتھراپسٹ کا کہنا ہے مغربی جرمنی میں ایک سیمینار ہوا جس کا موضوع تھا مایوسی یعنی (DEPRESSION)کا علاج ادویات کے علاوہ کن کن طریقوں سے ممکن ہے ایک ڈاکٹر نے اپنے مقالے میں یہ حیرت انگیز انکشاف کیا کہ میں نے ڈپریشن کے چند مریضوں کے روزانہ پانچ با ر منہ دھلائے کچھ عرصہ کے بعد ان کی بیماری کم ہو گئی پھر ایسے ہی مریضوں کے دوسرے گروپ کے روزانہ پانچ بار ہاتھ منہ اور پاؤں دھلائے تو مرض میں بہت افاقہ ہو گیا یہی ڈاکٹر اپنے مقالے کے آخر میں اعتراف کرتا ہے مسلمانوں میں مایوسی کا مرض کم پایا جاتا ہے کیونکہ وہ دن میں کئی مرتبہ ہاتھ منہ اور پاؤں دھوتے ( وضو کرتے ) ہیں ۔


وضو اور ہائی بلڈ پریشر
ایک ہارٹ سپیشلسٹ کا بڑے وثوق کے ساتھ کہنا ہے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو وضو کرواؤ پھر ان کا بلڈ پریشر چیک کرو لازما کم ہو گا ۔ایک مسلمان ماہر ِ نفسیات ڈاکٹر کا قول ہے نفسیاتی امراض بہترین علاج وضو ہے مغربی ماہرین نفسیاتی مریضوں کو وضو کی طرح روزانہ کئی بار بدن پر پانی لگواتے ہیں ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :