
عوام کے مقدر میں گو گو کے ہی نعرے ہیں
جمعہ 17 اکتوبر 2014

نیئر صدف
(جاری ہے)
سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں جس طرح حکومت نے اپنے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے اُن کے عیاں ہونے کے باوجود نوازشریف کاموجودہ بیان سنجیدہ حلقوں میں پذیرائی حاصل کرنے سے قاصرہے کہ سانحہ ملتان کی شفاف انکوائری کرکے ذمہ داروں کو سزادی جائے۔ عوام سے کئے جانے والے تمام وعدوں کو پوراکریں گے نیز حکومت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے اصل میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔
مزید فرماتے ہیں کہ حکومت کی پوری توجہ ملک کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام بحرانوں سے نجات دلانے پر مرکوز ہے۔ پاکستانی عوام جمہوریت اورحکومت کے ساتھ ہیں اورہم بھی عوام کو کسی سطح پر تنہانہیں چھوڑیں گےشاید بھولے بادشاہ کو ادراک نہیں کہ عوام اورملک کو اپنے ذاتی مفادات کے چکرمیں حکمرانوں نے نہ جانے کب سے تنہاکردیاہے افسوس درافسوس رونا تو مقبوضہ کشمیر کے معاملات پربھی آتا ہے اور اپنے وزراء کی دانستہ غلط بیانی پر خون کے آنسورونے کوجی چاہتاہے۔ پتہ نہیں کہ مشیر برائے قومی سلامتی اورخارجی امورسرتاج عزیز کونسی گیدڑسنگھی کے ساتھ مسئلہ کشمیرحل کرنے کامعاملہ اقوام متحدہ کے سامنے اٹھارہے ہیں۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام تفصیلی خط لکھ کر اس ضمن میں اپنا کردار اداکرنے کی درخواست کررہے ہیں۔ جناب کیوں پاکستانی عوام کودھوکے میں آپ سیاستدان رکھتے ہو۔ کیاآپ کو ادراک نہیں کہ بھارت کیوں ہردفعہ آپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے معاملہ حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ پرزوردینے پر ہربارشورمچاتا ہے کیوں وہ زوردیتا ہے کہ اورآپ کے کئے ہوئے وعدے یاد کرواتا ہے کہ اقوام متحدہ میں جانے کی بجائے آپس میں اس مسئلے پربات چیت کی جائے۔ جناب یہ تو وہی بات ہوگئی کہ خود پانی کے ذخیرے کے لئے پاکستان نے ڈیم نہیں بنانا اور الٹا سیلاب آنے کی صورت میں اقوام متحدہ میں جاکرشورمچاناکہ بھارت پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کررہا ہے۔ پاکستان کوریگستان بنانے کے درپے ہے ناجانے ہم کب اس حقیقت کا ادراک کریں گے کہ بھارت بھلاہم کوکیانقصان پہنچا سکتا ہے۔ پاکستان کونقصان پہنچانے کیلئے اس کے خودحکمران کسی ایجنٹ سے کم نہیں۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی پالیسیوں اور کرپشن کے الزامات کاموٴثرجواب پیش کرنے میں ناکام ہے ۔ لہذا کل کی چھوٹی پارٹی کے جلسے جلوس آج سنبھالے نہیں جاتے۔ حالانکہ یہ حقیقت سب پرعیاں ہے کہ آج کی اپوزیشن اگرکل اقتدارمیں آگئی تو اُن کے تمام دعوے بھی ریت کے ڈھیرثابت ہونگے۔ دودھ کی نہریں پھر بھی پاکستان میں بہتی نظرنہیں آتیں لہذا میاں برادران کے پاس اَب بھی وقت ہے کہ خالی بیانوں کے علاوہ اپنی کارکردگی کے سہارے عوام کو کچھ ریلیف پیش کریں ورنہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کاحال بھی پیپلزپارٹی جیساہوتانظرآتاہے ۔ چہرے بدلتے رہیں گے عوام کو کچھ نہیں ملے گا سوائے ہرسال دوسال کے بعد گوحکومت گوکے نعرے لگانے کے سوا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نیئر صدف کے کالمز
-
اقلیت بھی پاکستان کے شہری ہیں
اتوار 16 نومبر 2014
-
عوام کے مقدر میں گو گو کے ہی نعرے ہیں
جمعہ 17 اکتوبر 2014
-
جمہوریت کے نام پرکھیل
ہفتہ 20 ستمبر 2014
-
ماہِ رمضان ہے مگرماحول نہیں ہے
جمعرات 24 جولائی 2014
-
لاہور سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی بندش
پیر 14 جولائی 2014
-
آپ طاہر القادری سے کیوں ڈر رہے ہو
منگل 24 جون 2014
-
نریندرا مودی کی کامیابی…غوروفکر کی بات
اتوار 25 مئی 2014
-
ہم عوام ہیں…ہمیں اپناحق چاہئے
جمعرات 15 مئی 2014
نیئر صدف کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.