دوستی ایک انمول تحفہ
جمعہ 27 نومبر 2020

نزہت طاہر
زندگی کی دوڑ میں جہاں ماں، باپ، بہن اور بھائی جیسے خوبصورت رشتے آپ کی ہر مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوتے ہیں، وہیں پر ایک رشتہ "دوست" کی صورت میں بھی موجود ہے۔ جس سے ہم ہر بات شیئر کر سکتے ہیں۔ جو آپ کے ہر اچھے اور برے کام میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں آپ کو مایوس نہیں ہونے دیتے اور قدم قدم پر ساتھ رہتے ہیں۔
وہی دوست آپ کے نت نئے تفریحی پروگرام میں آپ کا ساتھ دیتے ہیں۔ آپ کو اداس نہیں ہونے دیتے اور آپ کے ساتھ خوشیاں بانٹتے ہیں۔ آپ کی چھوٹی چھوٹی شرارتوں کے حصہ دار ہوتے ہیں۔ اکثر دوست تو نبھا جاتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو زیادہ قریب ہونے سے ہمارا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ بہرحال یہ زندگی کا حصہ ہے۔
اچھے دوست اکثر ہم کبھی بہت بڑی یا کبھی بہت چھوٹی وجوہات پر کھو دیتے ہیں۔
دوست کو پرکھنے کے اور بھی کئی انداز ہوتے ہیں یعنی کہ اگر آپ ہر ایک کو اچھا سمجھتے ہیں تو آپ کے پاس اچھے دوستوں کی کمی نہیں ہوگی۔ اس بات کو بھی سمجھنا ہوگا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان میں تبدیلیاں آتی جاتی ہیں۔اس لئے لوگوں کو ان کے ماضی کی بنیاد پر پرکھنا بھی اچھی بات نہیں ۔انھیں ہمیشہ ایک موقع اور دیجئے اس طرح ہر بار دوستی کا ایک نیا رشتہ قائم ہوگا ۔اور اس کا دارومدار آپ پر ہوگا کہ آپ اس نئے رشتے کو کیسے نبھاتے ہیں ۔ کسی کے بارے میں پہلے سے رائے نہ قائم کریں ۔اپنی دوستی کے معیار کا اندازہ اس سلسلے میں ہونے والے تجربات سے کریں ۔دوستی کا رشتہ چاہے بہت سچا، پکا یا عام سا ہو جہاں دونوں دوست ہم خیال ہوں اگر آپ اس کے بارے میں مستقل ایک رائے ہی قائم نہیں رکھیں گے تویہ رشتہ خوب پھلے پھولے گا۔
کسی بھی رشتے میں خاص طور پر دوستی میں ضروری ہے کہ ہر بات صاف صاف کی جائے ۔جو کچھ آپ محسوس کرتے ہیں اسے بیان کردیں ۔اس سے آپ کا دوست آپ کے بارے میں صحیح رائے قائم کر سکے گا ۔اس طرح ایک بھروسے کا رشتہ قائم ہو جائے گا ۔ جتنا کسی کو دل سے قبول کریں گے اتنی ہی اعتماد کی فضا قائم ہوگی ۔اور رشتے کی مضبوطی اعتماد سے ہی بڑھتی ہے۔جس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی ہر بات سچائی پر مبنی ہو۔
وہی دوست آپ کے نت نئے تفریحی پروگرام میں آپ کا ساتھ دیتے ہیں۔ آپ کو اداس نہیں ہونے دیتے اور آپ کے ساتھ خوشیاں بانٹتے ہیں۔ آپ کی چھوٹی چھوٹی شرارتوں کے حصہ دار ہوتے ہیں۔ اکثر دوست تو نبھا جاتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو زیادہ قریب ہونے سے ہمارا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ بہرحال یہ زندگی کا حصہ ہے۔
اچھے دوست اکثر ہم کبھی بہت بڑی یا کبھی بہت چھوٹی وجوہات پر کھو دیتے ہیں۔
(جاری ہے)
اور اس کا پتہ تب چلتا ہے جب وقت گزر جاتا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ دوستی قائم کیسے رہے؟ تو اس کا جواب سمجھا سب کے لیے آسان نہیں ہے۔ سب سے پہلے تو جس سے دوستی کریں اس میں اپنی خوبیاں تلاش کرنے کی بجائے اسکی خوبیوں کو پہچانیں۔ کیوں کہ دوستی وہیں سے خراب ہوتی ہے جہاں سے آپ اس کی خوبیوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔دوست کو پرکھنے کے اور بھی کئی انداز ہوتے ہیں یعنی کہ اگر آپ ہر ایک کو اچھا سمجھتے ہیں تو آپ کے پاس اچھے دوستوں کی کمی نہیں ہوگی۔ اس بات کو بھی سمجھنا ہوگا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان میں تبدیلیاں آتی جاتی ہیں۔اس لئے لوگوں کو ان کے ماضی کی بنیاد پر پرکھنا بھی اچھی بات نہیں ۔انھیں ہمیشہ ایک موقع اور دیجئے اس طرح ہر بار دوستی کا ایک نیا رشتہ قائم ہوگا ۔اور اس کا دارومدار آپ پر ہوگا کہ آپ اس نئے رشتے کو کیسے نبھاتے ہیں ۔ کسی کے بارے میں پہلے سے رائے نہ قائم کریں ۔اپنی دوستی کے معیار کا اندازہ اس سلسلے میں ہونے والے تجربات سے کریں ۔دوستی کا رشتہ چاہے بہت سچا، پکا یا عام سا ہو جہاں دونوں دوست ہم خیال ہوں اگر آپ اس کے بارے میں مستقل ایک رائے ہی قائم نہیں رکھیں گے تویہ رشتہ خوب پھلے پھولے گا۔
کسی بھی رشتے میں خاص طور پر دوستی میں ضروری ہے کہ ہر بات صاف صاف کی جائے ۔جو کچھ آپ محسوس کرتے ہیں اسے بیان کردیں ۔اس سے آپ کا دوست آپ کے بارے میں صحیح رائے قائم کر سکے گا ۔اس طرح ایک بھروسے کا رشتہ قائم ہو جائے گا ۔ جتنا کسی کو دل سے قبول کریں گے اتنی ہی اعتماد کی فضا قائم ہوگی ۔اور رشتے کی مضبوطی اعتماد سے ہی بڑھتی ہے۔جس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی ہر بات سچائی پر مبنی ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.