
گرتے ہیں شاہ سوار ہی
جمعہ 13 نومبر 2015

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
طلاق کامعاملہ توتقریباََ اختتام کوپہنچااور اگلے چنددنوں کے بعدپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکے ہاں یہ قصّہٴ پارینہ بھی بن جائے گالیکن خاں صاحب نے پاکستانی سیاست میں جونئی ”طرح“ ڈالی ہے وہ توبہرحال میڈیاکو مرغوب ہی رہے گی ۔شاید یہ خاں صاحب کاواحد سچ ہوکہ”میں کبھی شکست تسلیم نہیں کرتا“کیونکہ عملی طورپر بھی ایساہی کررہے ہیں۔لاہور کے حلقہ 122 کے ضمنی انتخاب میں ایازصادق کی دوبارہ جیت کوقبول نہیں کیا گیا۔ عمران خاں کہتے ہیں کہ لگتاہے کہ حلقہ 122 میں ایک دفعہ پھرضمنی انتخاب ہوگا۔ دراصل خاں صاحب کوالیکشن ،الیکشن کھیلنے کاشوق ہی بہت ہے ۔ چالیس سال تک انگلینڈمیں رہنے کے بعد پاکستانی سیاست میں طبع آزمائی کے شوقین سرورچودھری نے دورکی کوڑی لاتے ہوئے کہہ دیاکہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کرتے ہوئے ہمارے ووٹردوسرے حلقوں میں بھیج دیئے ،ثبوت وہ ایک بھی پیش نہیں کر سکے۔ ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں ووٹ کی منتقلی کاایک مخصوص طریقِ کارہے اورالیکشن کمیشن کے مطابق کوئی ایک ووٹ بھی ایسانہیں جسے مخصوص طریقِ کاراپنائے اورووٹرکی مرضی کے بغیرکسی دوسرے حلقے میں منتقل کیاگیا ہو۔ پھر پتہ نہیں کس بنیادپر دھاندلی کاشور مچایاجا رہاہے ۔کیاپاکستان میں صرف تحریکِ انصاف ہی ایسی جماعت ہے جومتقیوں اورپرہیزگاروں پرمشتمل ہے؟۔ کیازبانِ خلق نقارہٴ خُدانہیں ہوتی؟۔ کیااکابرینِ تحریکِ انصاف کوادراک نہیں کہ وہ میدانِ سیاست میں تنہا ہوتے جارہے ہیں؟۔ سپیکرکے انتخاب میں ایازصادق کو 300 میں سے 268 ووٹ ملے اورشفقت محمودکو صرف 31 ۔ایازصادق کی جیت توطے تھی لیکن شفقت محمودکو تو تحریکِ انصاف کے اتحادیوں نے بھی ووٹ نہیں دیئے۔ ہم توتحریکِ انصاف کوقومی دھارے میں شامل ہونے کی استدعا ہی کرسکتے ہیں کہ اگرایسا نہ ہوا تو تحریکِ انصاف کاانجام بھی تحریکِ استقلال کی طرح ہونا اظہرمن الشمس ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.