
ایم کیوایم کا مائنس وَن فارمولہ
جمعہ 26 اگست 2016

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
الطاف حسین کی تقریرنے ایم کیوایم کی پوری قیادت کوبَدحواس کردیا ۔ فاروق ستارتو بھاگم بھاگ پریس کلب کراچی پہنبچے تاکہ لندن میں بیٹھے الطاف حسین سے لاتعلقی کااعلان کرکے اپنی جان بچائیں لیکن رینجرزنے اُنہیں”جَپھا“ مارا اورگاڑی میں ڈال کر یہ جا ، وہ جا ۔ چھٹانک بھر کے بیچارے فاروق ستّار ”کُرلاتے“رہ گئے کہ وہ تو ایم کیوایم لندن اور الطاف حسین کی تقریرسے لاتعلقی کااعلان کرنے آئے ہیں لیکن رینجرز نے اُن کی ایک نہ سُنی اوراُنہیں لے کر اُڑن چھُو ہوگئے ۔ فاروق ستّار نے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کے سامنے جاکربھی دہائی دی کہ وہ توپریس کلب میں الطاف حسین کی تقریر کو قابلِ مذمت اور قابلِ نفرت قرار دینے آئے تھے مگررینجرز اُنہیں بغل میں دباکریہاں لے آئے ہیں۔ میجرجنرل صاحب نے ”بھائی“ فاروق ستّار کی بگڑتی حالت کودیکھ کر اُنہیں رہا کرنے کاحکم صادر فرمادیا لیکن ساتھ ہی پانچ سات دَبکے بھی مارے تاکہ وہ سیدھے کراچی پریس کلب جاکر اپنی لاتعلقی کا اعلان کریں ۔(ہم نے فاروق ستّارکو ”بھائی“ اِ س لیے لکھاہے کہ اب وہ الطاف بھائی کی جگہ لے چکے ہیں)۔
23 اگست کوفاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وہ سب کچھ کہہ دیا جس کا وہ پہلے کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے تھے ۔ اُن کے ہمراہ ایم کیوایم کی تقریباََ تمام قیادت موجودتھی اور وہ لوگ بھی جو 22 اگست کوالطاف حسین کی حمایت میں بیان دے رہے تھے ۔ ایم کیوایم ایک رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عامر لیاقت میٹھی زبان میں یہ کہنے کی کوشش کررہے تھے کہ اتمامِ حجت ضروری ہے لیکن اُن کی باتوں پر کوئی بھی دھیان دینے کوتیار نہیں تھا ۔ رات گئے رینجرز اُنہیں بھی اُٹھاکر لے گئے لیکن پھر چھوڑدیا ۔ وہ تواتنے گھبرائے کہ اُنہوں نے ایم کیوایم ہی چھوڑنے کااعلان کردیا ۔ اب وہ بھی گلیوں میں بلند آہنگ سے گاتے پھرتے ہیں کہ
تو پھر اے سنگدل تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو
ہمیں نہیں معلوم کہ یہ فاروق ستارکا ڈرامہ ہے یاکچھ اور۔ یہ توآنے والے چند دنوں میں کھُل کرسامنے آجائے گا لیکن یہ بحرحال طے ہے کہ اگر یہ ڈرامہ ہوا تواِن لوگوں کو بدترین حالات کاسامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اب کوئی بھی غیرت مند پاکستانی الطاف حسین کی قیادت توکجا ، اُس کانام بھی لے کراپنی زبان گندی نہیں کرے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.