
عالمی اسلامی فوج کا قیام،اب کیا دیر ہے ؟؟؟
اتوار 3 اگست 2014

قاسم علی
(جاری ہے)
سادگی اپنوں کی اور غیروں کی عیاری بھی دیکھ
سائنس و ٹیکنالوجی میں خودکفالت کے ساتھ ساتھ اگر ہم اسلامی فوج کے قیام پر ایک سرسری سی نظر ڈالیں تو ہمیں ایک طاقتور اور مظبوط ترین فوج بنتی نظرآتی ہے ۔مثلاََ آپ دیکھیں کہ ان 61اسلامی ممالک کی اس وقت کل آبادی ایک ارب ستر کروڑ ہے ،ان کے پاس تین کروڑ پچاس لاکھ کلومیٹر رقبہ ہے ان ممالک کے پاس موجود ٹرینڈ فوجیوں کی تعداد 80لاکھ ہے اور یہ تمام ممالک اپنے دفاع پر 80ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرتے ہیں ۔اب اگر یہ تمام ممالک اپنے بجٹ کا ایک چھوتھائی حصہ اس عالمی اسلامی فوج کو دے دیں اور اپنی آرمی کا بھی چوتھا حصہ اس فوج کیلئے وقف کردیں تو یہ اسلحہ،تیکنیک اور سب سے بڑھ کر جذبہ ایمانی و شہادت سے لیس وہ فوج ہوگی جس کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ہوگی اورجس کے سامنے اسرائیل تو کیاامریکہ،فرانس،برطانیہ،چین اور جرمنی کی افواج بھی ٹھہر نہیں پائیں گی۔
لہٰذا شاہ عبداللہ صاحب کو ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اس اسلامی فوج کے قیام کیلئے جدوجہد شروع کردینی چاہئے خصوصاََ پہلے مرحلے میں اگر پاکستان،ترکی،مصر اور سعودی عرب اس کی بنیاد رکھ دیں تواور آپس کے تمام تر اختلافات کو بھلاکر اپنی بقا کیلئے ایک ہوجائیں تو دیگر ممالک کی اس بلاک میں شمولیت چنداں مشکل نہیں ہوگی اور اس کے بعد عالمی طاقت کا مرکز صرف اور صرف عالم اسلام ہوگا ۔وقت اور دشمن کی سازشوں نے روزروشن کی طرح یہ ثابت کردیا ہے کہ مسلم امت کا اتحاد اور اسلامی فوج کا قیام مسلم امت کے حکمرانوں پر ایک قرض ہے جس کو اداکرکے مسلمان بھی محفوظ رہ سکتے ہیں اور اسلام کا نام بھی مزید روشن ہوگا اور اگر خدانخواستہ ایسا نہ کیاگیا تو اللہ اسلام کو زندہ رکھنے کیلئے تو اور لوگوں کو بھی پیدا کرلے گا مگر یہ نام نہاد مسلم حکمران اپنی جھوٹی شان و شوکت کے ساتھ غرق ہوجائیں گے اور ٓانیوالی ہماری نسلیں ان کی قبروں پر یہ کہہ کر لعنتیں بھیجاکریں گی کہ یہ ہیں وہ لوگ جن کو اللہ نے مسلمانوں پرحکومت دے کر عزت دی مگر انہوں نے یہودونصاریٰ کی غلامی اختیارکرکے اپنے آپ کوذلت وگمنامی کے عمیق گڑھوں میں دھکیل دیا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
قاسم علی کے کالمز
-
فیک بک
بدھ 10 مئی 2017
-
سوشل میڈیا کا بے ہنگم استعمال اور ہمارے معاشرتی رویے
پیر 13 مارچ 2017
-
رجب طیب ،امت مسلمہ اور امریکہ
جمعرات 24 نومبر 2016
-
امریکی جارحیت کا پردہ چاک کرتی جان چلکٹ رپورٹ
ہفتہ 9 جولائی 2016
-
اور اب قوم کے معمار بھی سڑکوں پر
جمعہ 3 جون 2016
-
نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے؟
جمعرات 31 مارچ 2016
-
ہوکائیدو سے دیپالپور تک
جمعرات 28 جنوری 2016
-
ہائے اس زودِ پشیماں کا پشیماں ہونا
بدھ 28 اکتوبر 2015
قاسم علی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.