
احساس کا قحط
جمعرات 20 نومبر 2014

قاسم علی
(جاری ہے)
یہ ماجرا تو حکومت اور افسر شاہی کی مجرمانہ غفلت کا تھالیکن احساس کا یہ قحط یہاں پرہی آکر ختم نہیں ہوتا بلکہ یہ امداد اور رقوم کے تقسیم کارکارندوں کا یہ حال ہے کہ وہ یہاں بھی کسی کو گندم کی بوری بغیررشوت نہیں دے رہے اور اطلاعات کے مطابق ایک ہزار سے پندرہ سو تک فی کس وصول کئے جارہے ہیں اب گزشتہ تین ماہ سے دھرنوں اور جلسوں سے پورے ملک کو بند کردینے اور اس احتجاج پر اربوں روپے اڑادینے والوں کی بھی سنئے کہ انہوں نے بھی اس انسانی المیے کی شکل اختیارکرتے حادثے پر اپنے لب سی لئے ہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ ان دھرنوں نے آئی ڈی پیز اور تھرکے ایشو سے توجہ ہٹادی ہے تو غلط نہ ہوگا۔آخر میں خود تھر کے باسیوں کے اپنے اوپر ظلم کی داستان بھی پڑھیے کہ تھر کے ڈومیسائل پر ایم بی بی ایس کرنے والوں کی تعداد تو ایک ہزار سے بھی زیادہ ہے مگر یہ لوگ خود اپنے علاقے میں خدمات سرانجام دینے کو تیار نہیں اور تھر میں ڈاکٹروں کی 166آسامیاں خالی پڑی ہیں اور تھر کی 6تحصیلوں میں صرف ایک لیڈی ڈاکٹر دستیاب ہے۔ ان تمام تلخ حقائق کو جاننے کے بعد میں یہ کیوں نہ کہوں کہ تھر اور شمالی وزیرستان کے مہاجرین کی مشکلات اور اموات کی وجہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ اس کی وجہ انسانیت ،ضمیر اور احساس کا وہ قحط ہے جو ہماری رگ و پے میں بری طرح سرائیت کرچکاہے۔اللہ ہم پر رحم فرمائے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
قاسم علی کے کالمز
-
فیک بک
بدھ 10 مئی 2017
-
سوشل میڈیا کا بے ہنگم استعمال اور ہمارے معاشرتی رویے
پیر 13 مارچ 2017
-
رجب طیب ،امت مسلمہ اور امریکہ
جمعرات 24 نومبر 2016
-
امریکی جارحیت کا پردہ چاک کرتی جان چلکٹ رپورٹ
ہفتہ 9 جولائی 2016
-
اور اب قوم کے معمار بھی سڑکوں پر
جمعہ 3 جون 2016
-
نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے؟
جمعرات 31 مارچ 2016
-
ہوکائیدو سے دیپالپور تک
جمعرات 28 جنوری 2016
-
ہائے اس زودِ پشیماں کا پشیماں ہونا
بدھ 28 اکتوبر 2015
قاسم علی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.