
کیا آپ مصروف ہیں؟
ہفتہ 13 جولائی 2019

سید سردار احمد پیرزادہ
(جاری ہے)
میرے چیلو جو کام میں چاہتا ہوں کہ تم کرو وہ یہی ہے۔ اس طرح وہ اپنے تمام دن کے دوران اس حقیقی اور ضروری تعلق کو قائم نہ رکھ سکیں گے۔
جلسہٴ عام میں شور بلند ہوا۔ ہم یہ کیسے کر پائیں گے؟ شیطانی چیلوں نے پوچھا۔ بتاتا ہوں، بتاتا ہوں، شیطان نے ہاتھ کے اشارے سے انہیں خاموش کروایا اور جواب دیا۔ انہیں روزمرہ کے غیرضروری کاموں میں الجھا دو اور ان کے ذہن کو مصروف رکھنے کے لیے نئے نئے طریقے ایجاد کرتے رہو۔ انہیں ذاتی طور پر یا کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ادھار لے لے کر خرچ، خرچ اور خرچ کرتے رہنے کی طرف مائل کرو۔ بیویوں کو قائل کرو کہ وہ دن کا طویل حصہ نوکریاں کرکے گزاریں جبکہ مرد صبح سے شام تک ہفتے میں چھ سے سات دن کام کریں تاکہ وہ اپنا کھوکھلا طرز زندگی افورڈ کرسکیں۔ انہیں اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہ مل سکے۔ گھر میں انہیں کام کاج کی پریشانیوں اور دباؤ سے کوئی فرار نہ ملے۔ اس طرح ان کے خاندان کا شیرازہ جلد بکھر جائے گا۔ مزید بتاتا ہوں۔ شیطان نے پرجوش مجمعے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی طرف راغب کرو کہ وہ جب بھی گاڑیوں میں بیٹھیں ریڈیو اور میوزک پلےئر آن رکھیں۔ اس بات کو یقینی بناؤ کہ ٹی وی، سی ڈی پلےئر، کمپیوٹر اور پلے سٹیشنز ہروقت ان کے گھروں میں موجود رہیں اور خاص خیال رکھو کہ دنیا کے ہر سٹور اور ریستوران میں مستقل میوزک بجتا رہے۔ یہ ان کے ذہنوں کو منجمد کردے گا اور اللہ تعالیٰ اور نبی پاک کے ساتھ ان کا رابطہ ہونے سے روک دے گا۔ ان کی میزوں پر اخباروں اور رنگین رسالوں کی بھرمار کردو۔ ان کے ذہنوں کو 24گھنٹے خبروں سے روندتے رہو۔ سڑکوں پر آتے جاتے ان کی توجہ قدآدم اشتہاروں کی طرف موڑ دو۔ ان کے میل باکسز میں جنک میل، ہر طرح کے نیوز لیٹر اور مفت پراڈکٹس کے جذباتی اشتہاروں اور جھوٹی امیدوں کا سیلاب لے آؤ۔ رسالوں کو خوبصورت اور دبلی پتلی ماڈلز کی تصاویر سے پُر کردو تاکہ شوہر ظاہری حسن کو ہی سب کچھ سمجھیں اور اپنی بیویوں سے بیزار ہو جائیں۔ شادی سے پہلے لڑکیاں ذہنی اور جسمانی لذت کے لیے غیرمردوں سے رابطے رکھیں۔ ان سب کاموں کے لیے موبائل فون بہت مددگار ثابت ہوں گے۔ میاں بیوی میں لڑائیاں کروانے کے لیے بیویوں کو ضدی اور زبان دراز بناؤ۔ شوہروں کے خلاف مقدمات میں بیویوں کو قانون میں زیادہ سہولتیں دلواؤ۔ اس طرح خاندان بہت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ تفریح کے لمحات میں بھی انہیں حد سے گزرنے دو تاکہ جب وہ گھر لوٹیں تو تھکن سے چور اور آنے والے ہفتے کے لیے تازہ دم نہ ہوں۔ انہیں باہر قدرتی مناظر میں جاکر خدا کی تخلیق پر غوروفکر مت کرنے دو۔ انہیں تفریحی پارکوں، کھیلوں، محفل موسیقی اور فلموں کی طرف بھیجو۔ انہیں مصروف، مصروف اور صرف مصروف رکھو۔ جب کبھی وہ روحانی تعلق کی غرض سے ایک دوسرے سے ملیں تو انہیں اِدھر ُادھر کی باتوں میں الجھا دو تاکہ وہ بوجھل ضمیر اور متلاطم جذبات کے ساتھ ایک دوسرے سے جدا ہوں۔ ان کی زندگی میں دنیاوی اچھے مقاصد کی اتنی بھرمار کردو کہ ان کے پاس اللہ سے رحم اور مدد طلب کرنے کا کوئی وقت ہی نہ بچے۔ اس طرح بہت جلد وہ سوچ لیں گے کہ یہ سب کچھ وہ اپنی محنت اور طاقت کے بل بوتے پر کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے مقاصد کے لیے اپنا گھر، اپنی صحت اور اپنا خاندان سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ یہ کارگر ہوگا، یہ طریقہ یقینا کارگر ہوگا۔ جاؤ ان کی زندگیوں سے وقت کھینچ لو۔ شیطان نے مکا لہرایا۔ یہ بڑا قابل ذکر اجلاس تھا اور ابلیس کے تمام شیطانی خدمتگار نہایت جوش و جذبے کے ساتھ اپنے اپنے کام پہ روانہ ہوئے اور ہرجگہ مسلمانوں کو مصروف اور زیادہ مصروف کرنے اور یہاں سے وہاں دوڑانے لگے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا شیطان اپنی چال میں کامیاب رہا؟ کیونکہ شاید ہمارے پاس 24 گھنٹوں میں صرف تین دفعہ درود شریف پڑھنے کا وقت بھی نہیں رہا اور 24 گھنٹوں میں دو مرتبہ اپنے ماں باپ کے احسانات یاد کرنے کا وقت بھی نہیں رہا۔ فیصلہ آپ کریں! کیا آپ مصروف ہیں؟ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سید سردار احمد پیرزادہ کے کالمز
-
آزاد خارجہ پالیسی کی خواہش
ہفتہ 19 فروری 2022
-
نیشنل سکلز یونیورسٹی میں یوم تعلیم پر سیمینار
منگل 8 فروری 2022
-
اُن کے گریبان اور عوام کے ہاتھ
بدھ 2 فروری 2022
-
وفاقی محتسب کے ادارے کو 39ویں سالگرہ مبارک
جمعہ 28 جنوری 2022
-
جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا۔ کیوں؟
پیر 24 جنوری 2022
-
شارک مچھلی کے حملے اور سانحہ مری کے بعد فرق
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نئے سال کے لیے یہ دعا کیسی ہے؟
بدھ 12 جنوری 2022
-
قاضی حسین احمد آئے، دیکھا اور لوگوں کے دل فتح کیے
ہفتہ 8 جنوری 2022
سید سردار احمد پیرزادہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.