
شاید غمِ حسین رضی اللہ عنہ کا موسم قریب ہے
جمعہ 20 اگست 2021

سید سردار احمد پیرزادہ
(جاری ہے)
اسی روحانی تعلق کی وجہ سے انہوں نے اپنے شوہروں، بھائیوں اور بچوں کو خندہ پیشانی کے ساتھ قربانی کے لیے پیش کردیا اور آخر میں خود ان خواتین نے بھی سید الشہدا رضی اللہ عنہ پر اپنی جانیں نثار کردیں۔
تاریخ کی کتابوں میں کربلا کی ان عام مگر اہم خواتین کا ذکر کم ملتا ہے۔ آئیے آج انہی میں سے کربلا کی کچھ بہادر خواتین کا ذکر کرتے ہیں۔ ”الشیخ محمد مہدی شمس الدین“ کی مشہور کتاب ”انقلاب حسین رضی اللہ عنہ“ میں تحریر ہے کہ ”عبداللہ بن عمیر نے اپنے ارادے سے اپنی زوجہ کو آگاہ کیا کہ ”میں حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ جاملنا چاہتا ہوں“۔ ان کی زوجہ نے کہا ”آپ نے بہترین فیصلہ کیا ہے، خدا آپ کی رہنمائی فرمائے۔ اپنے معاملات کو درست کیجئے اور حسین رضی اللہ عنہ کی نصرت کے لیے نکلئے اور مجھے بھی اپنے ساتھ لے چلئے“۔ چنانچہ وہ اپنی زوجہ کو ساتھ لے کر امام حسین رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئے۔ روز عاشورا جب وہ لڑنے کے لیے نکلے تو ان کی زوجہ نے ہاتھ میں خیمے کا ڈنڈا لیے ہوئے اپنے شوہر سے کہا ”میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں۔ اپنی جان نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نثار کردیں“۔ عبداللہ بن عمیر نے بہت کوشش کی کہ ان کی زوجہ عورتوں میں واپس چلی جائیں مگر بے سود۔ اُن کی زوجہ نے اُن کا دامن پکڑ کر کہا ”میں آپ سے اس وقت تک جدا نہیں ہوں گی جب تک آپ کے ساتھ شہید نہ ہو جاؤں“۔ سید الشہدا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے یہ ماجرا دیکھ کر فرمایا ”اے بی بی! تجھے اہل بیت کی طرف سے جزائے خیر ملے، تو عورتوں میں واپس آجا اور خواتین کے خیمے میں بیٹھ جا“۔ ان محترم خاتون نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی اطاعت کی اور خیمے میں واپس آگئیں۔ جب عبداللہ بن عمیر شہید ہو گئے تو وہ ان کے سرہانے پر پہنچیں اور ان کے چہرے سے مٹی صاف کرکے کہا ”جنت آپ کے لیے مبارک ہو“۔ شمر مردود نے اپنے رستم نامی غلام سے کہا ”لاٹھی سے اس خاتون کا سر پھاڑ دو“۔ چنانچہ اس بدبخت غلام نے لاٹھی کا وار کیا جس سے وہ خاتون شہید ہوگئیں۔ اس طرح وہ اصحاب حسین رضی اللہ عنہ میں سب سے پہلی شہیدہ قرار پائیں۔ وہب بن حباب کلبی سے ان کی ماں نے کہا ”بیٹا! اٹھو اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل رضی اللہ عنہ کی مدد کرو“۔ وہ اٹھے اور یزیدی لشکر پر حملہ آور ہوئے اور کچھ دشمنوں کو جہنم رسید کرکے خیمے کی طرف واپس آئے اور کہا ”ماں! کیا اب آپ میرے سے خوش ہیں؟“ ماں نے کہا ”میں راضی نہیں ہوں۔ میں اس وقت راضی ہوں گی جب تم حسین رضی اللہ عنہ کی راہ میں شہید ہو جاؤ گے“۔ اس وقت ان کی زوجہ نے کہا ”خدارا مجھے سوگوار نہ بناؤ“۔ ماں نے وہب سے کہا ”بیٹا اس کی باتوں میں نہ آاور واپس جاکر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں جنگ کر تاکہ قیامت کے دن ان کے جد کی شفاعت کا مستحق بن سکے“۔ چنانچہ وہ واپس لوٹ گئے اور لڑتے رہے۔ یہاں تک کے ان کے دونوں ہاتھ کٹ گئے اور پھر وہ شہید ہوگئے۔ جنادہ بن حارث سلمانی اپنے اہل و عیال کے ساتھ کربلا میں حسینی لشکر کے ساتھ موجود تھے۔ وہ لڑتے ہوئے جب شہید ہوئے تو ان کی زوجہ نے اپنے نوعمر بیٹے عمرو سے کہا کہ جاؤ حسین رضی اللہ عنہ کی مدد کرو اور دخترِ رسول کے فرزند کی راہ میں لڑو۔ چنانچہ وہ نکلے اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ سے اجازت چاہی۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ”تو ابھی نوجوان ہے۔ تیرا باپ بھی شہید ہوچکا ہے۔ شاید تیرے جنگ کرنے پر تیری ماں راضی نہ ہو“۔ نوجوان نے عرض کیا ”میری ماں نے ہی مجھے تیار کرکے بھیجا ہے“۔ چنانچہ وہ نوعمر جانباز میدان میں نکلے، جنگ لڑی اور شہید ہوگئے اور یزیدیوں نے ان کا سرکاٹ کر امام حسین رضی اللہ عنہ کے لشکر کی طرف پھینک دیا۔ ان کی ماں نے ان کا سر اٹھا کر کہا ”آفرین اے بیٹے“ اور خیمے کا ایک ڈنڈا لے کر یہ رجز یعنی جنگی شعر پڑھا ”اے میرے آقا! میں ایک ضعیف العمر ناتواں اور کمزور بوڑھی ہوں مگر بدبخت دشمنو! فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہ کی اولاد کی راہ میں تم پر کاری ضرب لگاؤں گی“۔ اس کے بعد ان بہادر ماں نے دشمن کے دو آدمیوں کو قتل کیا اور جناب سید الشہدا رضی اللہ عنہ نے ان کو خیمے میں بلاکر ان کے حق میں دعائے خیر کی“۔ کربلا کی اِن بہادر خواتین کے بعد اُس عظیم پاک بی بی رضی اللہ عنہ کا ذکر بھی ضروری ہے جن کے بغیر کربلا کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی۔ امام حسین رضی اللہ عنہ کربلا جاتے ہوئے راستے میں خزیمہ نامی مقام پر پہنچے اور ایک دن اور ایک رات وہاں قیام کیا اور آرام فرمایا۔ اسی جگہ صبح سویرے جناب زینب رضی اللہ عنہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی خدمت میں تشریف لائیں اور عرض کیا ”بھائی! کسی غیبی آواز سے مجھے یہ دو شعر سنائی دےئے ہیں جو میری پریشانی اور تشویش میں اضافے کا سبب ہیں“۔ اس کے بعد انہوں نے وہ شعر پڑھے جن کا مفہوم کچھ یوں تھا۔ ”اے میری آنکھوں اب کوشش کرو اور رونے کے لیے تیار ہو جاؤ کیونکہ میرے علاوہ کون ہے جو شہیدوں پر گریہ کرے گا۔ ان لوگوں پر رونے کے لیے جنہیں تقدیر میں لکھے خطرات اور مشکلات وعدے کی وفا کی طرف لے جا رہے ہیں“۔ امام حسین رضی اللہ عنہ نے جناب زینب رضی اللہ عنہ کی تشویش کے جواب میں محض ایک جملے پر اکتفا کیا، جی ہاں صرف ایک جملے پر۔ وہ مختصر جملہ یہ تھا ”اے بہن! جو خدا نے مقدر کیا ہے وہ ہوکر رہے گا“۔ واقعہ کربلا کا ایک تجزیہ ذرا مختلف انداز سے کریں تو پوری انسانی تاریخ سوگوار ہو جاتی ہے۔ وہ ایسے کہ تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر دنیا میں تشریف لائے لیکن کسی کی اولاد کو ایسے بیدردی سے قتل نہیں کیا گیا جیسے وجہ تخلیق کائنات نبی آخری الزماں رسول خدا حضرت محمد کے نواسے اور ان کے پیاسے خاندان کو کیا گیا۔ اِن ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں میں سے کسی کے خاندان کی پاک خواتین کو ایسے بازاروں میں رسوا نہیں کیا گیا جیسے سرورکونین خاتم النبیین حضرت محمد کے نواسے کے خاندان کی پاک بیبیوں کو کوفے کے بازاروں میں رسوا کیا گیا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پوری انسانیت کو محرم کے آنے کی اطلاع خودبخود ہو جاتی ہے کیونکہ:شاید غمِ حسین رضی اللہ عنہ کا موسم قریب ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سید سردار احمد پیرزادہ کے کالمز
-
آزاد خارجہ پالیسی کی خواہش
ہفتہ 19 فروری 2022
-
نیشنل سکلز یونیورسٹی میں یوم تعلیم پر سیمینار
منگل 8 فروری 2022
-
اُن کے گریبان اور عوام کے ہاتھ
بدھ 2 فروری 2022
-
وفاقی محتسب کے ادارے کو 39ویں سالگرہ مبارک
جمعہ 28 جنوری 2022
-
جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا۔ کیوں؟
پیر 24 جنوری 2022
-
شارک مچھلی کے حملے اور سانحہ مری کے بعد فرق
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نئے سال کے لیے یہ دعا کیسی ہے؟
بدھ 12 جنوری 2022
-
قاضی حسین احمد آئے، دیکھا اور لوگوں کے دل فتح کیے
ہفتہ 8 جنوری 2022
سید سردار احمد پیرزادہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.