عورت برائے فروخت
ہفتہ 24 اپریل 2021

طہ انوشے
زمانہ جاہلیت کا ذکر ہے جب عورتوں کی منڈیاں لگائی جاتی تھیں۔عورت کو کسی گائے بکری کی طرح ناپ تول کر ٹٹول کر خریدا اور فروخت کیا جاتا تھا۔ سرِعام بولیاں لگائی جاتی تھیں۔ عورت کو بس ایک عام سی چیز کی سی اہمیت حاصل تھی، استعمال کیا اور پھینک دیا۔
مؤرخین یہ کہتے ہیں کہ ہندؤوں میں ایک مذہبی فرقہ ایسا بھی تھا کہ جس میں برہنہ عورتوں کی پوچا کی جاتی تھی، صرف اور صرف نفسانی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ۔برہمن کے دور میں بیوی عورت ہونے کی صورت میں خاوند کے بھائیوں کی لونڈی بن جاتی تھی۔
لڑکی باپ کی وارث نہیں بن سکتی ،نرینہ اولاد نہ ہونے کی صورت میں بیٹی وارث نہیں بلکہ متبنیٰ (منہ بولا) بیٹا جو غیر کا ہوتا تھا وہ وارث ہوتا تھا، الغرض یہ تہذیب و تمدن کے سارے ادوار جن کا تعلق قبل از اسلام سے ہے۔
غرض کہ عورت پوری ذلّت و رسوائی کی تصویر بنی ہوئی تھی۔وہ معاشرہ جس میں بھائی بہن سے شادی کرتا ہو، باپ بیٹی کو اپنی زوجیت میں لیتا ہو، بیٹا اپنے باپ کی منکوحہ کے ساتھ رشتہ ازدواج منسلک کرتا ہو، اس معاشرے کو انسانی معاشرہ کہنا عقلاًممکن نہیں ہے۔
تو آج کے مستشرقین بھلا یہ کہہ سکتے ہیں کہ اسلام نے عورت کو اس کے جائز حقوق سے محروم کر کے قید کرنے کوشش کی ہے۔ حالانکہ اسلام نے تو عورت کو حقیقی آزادی ، خودمختاری سے جینے کا حق ، اور معاشرے میں بلند مقام دیا ہے۔
پھر اسلام کا سورج چمکا اور عورت کو بازاروں کی رونق سے گھر کی عزت بنا دیا گیا۔وہ مرد جو کبھی عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھا کرتا تھا عورت کے پاؤں میں اپنی جنت تلاش کرنے لگا، اور اسی عورت کے پاؤں کو چومنے لگا۔ عورت کو اسلامی معاشرے نے وہ مقام دیا جس مقام کا تصور تک قبل از اسلام موجود نہ تھا۔
مگر افسوس کہ وہی عورت کہ جس کو اسلام نے زمین کی پستیوں سے اٹھا کر آسمان کی بلندیوں پر بٹھا دیا تھا، آج پھر سے زمانہءجدید کی انہی تاریکیوں کی جانب محوِسفر ہے کہ جن سے اسلام کی روشنی نے انہیں نکالا تھا۔ کل عورت جہالت کے نام پر بِک رہی تھی اور آج جِدّت کے نام پر بِک رہی ہے ۔ آج کی عورت جِس راہ پہ چل رہی ہے اس راہ کا اختتام تباہی و بربادی و رسوائی ہے ۔

(جاری ہے)
قبل از اسلام عورت کی محکومیت کے دو نام تھے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.