27 فروری سرپرائز ڈے

جمعرات 27 فروری 2020

 Tehzeeb UL Hassan

تہذیب الحسن

یا الله تیرا لاکھ لاکھ شکر تو نے ارض پاک کے شاھینوں کو سرخرو کیا۔ ارض پاک کی طرف میلی نگاہ اٹھا کر دیکھنے والے مکّار دشمن کو علی الاعلان للکار کر ارض پاک کے سپاہیوں نے واپس منہ پر ایک زوردار مکا رسید کیا۔۔۔

اس دن قوم کے حوصلے آسمان کی بلندیوں کو چھُو رھے تھے۔

اس دن پوری قوم اپنی افواج کی پیٹھ پر کھڑی تھی۔ پوری قوم اپنے شاہینوں کے شانے تھپتھپا رہی تھی. اور اس قوم کے سپاہی بھی جذبہ جہاد، جوشِ جنوں سے بھرے دھکتے سینوں کے ساتھ ہر طوفان پر یلغار کرنے کو تیار کھڑے تھے۔۔۔۔

جی ہاں ایک دن پہلے جب مکاّر دشمن نے نقب لگانے کی ناپاک کوشش کی تو اس دن ھمارے درمیان چھپے بہت سے ولد الحرام، بہت سے غدار، بہت سے منافقین عبداللہ بن ابي کے ناجائز نطفے بہت بھونکے، ھمیشہ کی طرح افواج پاکستان کو بہت بدنام کیا، ارض پاک کے سپاہیوں کے خلاف بہت ہرزہ سرائی کی۔

(جاری ہے)

ایک بار پھر قوم کو اپنی افواج سے مایوس کرنے کی ناپاک کوشش کی۔۔۔

اس دن بھلے قوم بہت مضطرب تھی لیکن قوم کو اپنے محافظوں کے زورِ بازو پر اعتماد تھا۔ الحمدلله اسی دن ریاست پاکستان نے ساری دنیا کے میڈیا کے سامنے بیانیہ دیا کہ بھارت نے جو مکّاری کرنی تھی کر ڈالی، اب ھماری باری ھے۔

اب ھم بدلہ لیں گے اور چوبیس گھنٹوں کے اندر بدلہ لیں گے۔ اور بدلے کیلیے وقت اور جگہ کا انتخاب بھی ھم خود کریں گے۔۔۔

پھر ساری دنیا نے دیکھا کہ اگلے اٹھارہ گھنٹوں کے اندر اندر وطن عزیز کے شاھینوں نے دشمن کے گھر پر چھپٹ کر دشمن کو للکارا اور نادان دشمن نے اپنی عددی برتری کے زعم میں واپس وار کرنے کیلیے اپنے کتے بھیجے جن کو ھمارے شاھینوں نے بڑی ہی زبردست tactics (جنگی چالیں) سے گھیرا اور دشمن کے دو جھازوں کے پرخچے اڑا دیے۔

۔۔

الله اکبر، اس دن ساری قوم کا سر پہلے اللہ کے حضور سجدہِ شکر میں جھکا۔ پھر دنیا کے سامنے فخر سے بلند ھو گیا۔ اس دن ھمارے درمیان چھپے غدار اور عبداللہ بن ابي کی ناجائز اولاد منافقین اپنی رانوں میں منہ چھپائے بالکل خاموش ھو گئے۔ پورے سوشل میڈیا پر جو ایک دن پہلے تک افواج پاک کے خلاف بدترین بکواسات کر رہے تھے. اس دن ان کی کوئی پوسٹ نظر نہیں آ رہی تھی۔

۔۔

وہ دن الله کی خاص مدد و نصرت کے ساتھ پاکستان کا دن تھا. وہ دن آج کا دن تھا۔ وہ دن 27 فروری کا دن تھا۔ آئندہ بھی ان شاءالله عز وجل ھماری مسلح افواج ہمہ وقت تیار ھیں۔ دشمن کی ایک ایک چال سے بھرپور آگاہ ھیں۔ جب جب دشمن کوئی شیطانی کرے گا ان شاءالله ایسے ہی منہ پر وار کھائے گا۔۔۔

پاکستان زندہ باد
افواج پاک پائندہ باد

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :