مسلمانوتمہیں کوئی پکاررہاہے

پیر 11 ستمبر 2017

Umer Khan Jozvi

عمر خان جوزوی

اس سے بڑا اوربھی کوئی ظلم ہوگا۔۔؟یہ توظلم کی آخری حد۔۔اوردہشتگردی کی انتہاء ہے۔۔اس سے آگے کوئی ظلم ہے۔۔ اورنہ ہی کوئی دہشتگردی ۔۔برمامیں مظلوم مسلمانوں کے ساتھ جوکچھ ہورہاہے ۔۔اللہ کی قسم ۔۔ایساسلوک اوراتناظلم توروئے زمین پرکبھی جانوروں کے ساتھ بھی نہیں ہواہوگا۔۔عیدالاضحی کے موقع پرپاکستان سمیت دنیابھرمیں آبادمسلمان جب عیدکی خوشیوں میں مگن تھے۔

۔ دوسری طرف برمامیں شیطان کی کوکھ سے جنم لینے والے برمی فوج کے ظالم اہلکاراوربدھ مت کے پیروکارتیزدھارآلوں۔۔چھریوں ۔۔لاٹھیوں ۔۔پتھروں ۔۔کلہاڑیوں اورٹوکوں سے مظلوم برمی مسلمانوں کے اعضاء بڑی بے دردی ۔۔سنگدلی ۔۔اوربغیرکسی ہچکچاہٹ کے کاٹ کاٹ کرامت مسلمہ کی بے حسی ۔۔غفلت ۔۔لاپرواہی اورمسلم حکمرانوں کی بے غیرتی پرجشن منارہے تھے۔

(جاری ہے)

۔جانوروں کوتوذبح کرتے ہم نے ایک نہیں کئی باردیکھا لیکن تاریخ انسانی میں اس دنیانے انسانوں کوپہلی باراس طرح بے دردی کے ساتھ ذبح ہوتے دیکھا۔۔سوشل میڈیاپرجب سے برمی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کے کچھ مناظرمیں نے دیکھے ہیں ۔۔اس کے بعدسے ایک لمحے کے لئے بھی میں چین کی نیندسونہیں سکاہوں ۔۔اس دنیامیں انسانوں کے ساتھ اتنابھی ظلم ہوگا۔

۔؟ اللہ کی قسم ۔۔یہ توہم آج بھی سوچ نہیں سکتے۔۔ایک مردارکتے اورخنزیرکی کسی مسلمان کے ہاتھوں ہلاکت پرآسمان سرپراٹھانے والے اہل مغرب آج برمامیں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے تاریخی مظالم پرمکمل خاموش ہیں ۔۔انسانی حقوق کی رٹ لگاکرمسلمانوں کے خلاف ہروقت بھونکنے اورچیخنے والے انسانیت کے نام نہادعلمبرداروں کوبھی اب سانپ سونگھ گیاہے۔

۔ یاچوہے کھاگئے ہیں ۔۔ اپنے سے سینکڑوں میل دورعراق اورافغانستان کے انسانوں کی فکرکرنے والے گوروں کوبھی آج اپنے پڑوس میں آبادانسانوں کی کوئی پرواہ نہیں ۔۔مسلمانوں کوامن کاسبق پڑھانے اوردہشتگردی سے دوررہنے کادرس دینے والاامریکہ بھی آج برماکے معاملے پرامن اوردہشتگردی کی تعریف کویکسر بھول گیاہے۔۔اپنے حقوق کے لئے آوازاٹھانے والامسلمان تواہل مغرب کودہشتگردنظرآتاہے لیکن ذاتی مفادات کیلئے مظلوم ۔

۔غریب اورناچارمسلمانوں اورانسانوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے والے کالے بدھوؤں ۔۔ہندؤں اورگورے سورماؤں کی دہشتگردی ۔۔امریکہ۔۔برطانیہ۔۔انڈیااوراقوام متحدہ سمیت کسی کونظرنہیں آرہی ۔۔برمی شیطانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کایہ کام اگرکسی مسلمان ملک میں ہوتا۔۔یااس میں اگرکوئی ایک مسلمان بھی شریک ہوتا۔۔تواب تک امریکہ۔۔برطانیہ سمیت دیگرکفریہ طاقتوں نے اس ملک اورمسلمان کاحشرنشرکیاہوتا۔

۔ مگر۔۔افسوس برماکے تاریخی مظالم میں وہ لوگ اورگروہ ملوث ہے جن کی برائی بھی اچھائی اوردہشتگردی بھی امن کے کھاتے میں شمارہوتی ہے ۔۔امریکہ نے عراق کے نہتے اورمظلوم مسلمانوں پرجب چڑھائی کی تو اس کوامن کانام دیاگیا۔۔پھرجب انہی امریکیوں نے دیگرکفریہ طاقتوں سے ملکرنیٹوافواج کے ذریعے افغانستان کوقبرستان بنایاتب بھی اس کوامن سے تعبیرکیاگیا۔

۔ جولوگ فاسفورس بموں ۔۔مارٹرگولوں ۔۔ہینڈگرنیڈاورکلاشنکوفوں کی بے رحم گولیوں سے مظلوم انسانوں اورمسلمانوں کے جسموں کواڑانے اورجلانے کوامن کانام دیتے ہوں ۔۔ان سے اب کیاتوقع کہ وہ لوگ برماکے مظالم پرآوازاٹھالیں گے ۔۔؟برماکی صورت حال اورمسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم پراہل مغرب اوراہل کفرکی خاموشی کوئی نئی بات نہیں ۔۔لیکن مسلم حکمرانوں کی غفلت ۔

۔لاپرواہی۔۔بے غیرتی اوربے حسی پردل پھٹتاجارہاہے ۔۔غیرت ۔۔حمیت ۔۔جرات ۔۔بہادری اورقربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کرنے والے مسلمانوں میں آج کیاگنتی کے اتنے لوگ بھی نہیں جوبرماکے شیطانی فوج اوربدھ مت کے پیروکاروں کودن کی روشنی میں تارے دکھاکرسبق سکھاسکیں ۔۔؟ برماکے غریب مسلمان آج مولی گاجرکی طرح کٹتے جارہے ہیں ۔۔معصوم مسلمان بچوں کوزندہ درگورکیاجارہاہے ۔

۔ماؤں اوربہنوں کی عزت لو ٹ کران کی سرعام عصمتیں تارتارکی جارہی ہیں ۔۔برمامیں مسلمانوں کی نسل کشی کانہ ختم ہونے والاایک سلسلہ شروع ہے ۔۔لیکن ترک صدرطیب اردگان کے علاوہ کسی ایک مسلم حکمران کوبھی اپنی ان مظلوم ماؤں۔۔بہنوں اوربھائیوں کاذرہ بھی احساس نہیں ۔۔کیامغرب سے مشرق اورشمال سے جنوب تک پھیلے مسلم ممالک اوردنیاکے کونے کونے میں آبادمسلمانوں میں کوئی ایک بھی محمدبن قاسم نہیں ۔

۔؟جوبرماکی مظلوم ماؤں ۔۔بہنوں اوربیٹیوں کی چیخ وپکاراورآوازپرلبیک کہتے ہوئے برمی فوج اوربدھ مت کے کالے پیروکاروں کی ہڈیاں پسلیاں ایک کردیں ۔۔برمامیں تاریخ کی بدترین دہشتگردی کے ذریعے مسلمانوں کاجیناتک حرام کردیاگیاہے۔۔غریب اورلاچارمسلمانوں کونہ آگے جانے دیاجارہاہے اورنہ پیچھے مڑنے کی انہیں اجازت ہے۔۔شیرخواربچوں اوربزرگ ماؤں ۔

۔بہنوں اوربیٹیوں کوان کے اپنوں کی آنکھوں کے سامنے مرغیوں کی طرح تڑپاتڑپاکرذبح کیاجارہاہے لیکن افسوس۔۔اس ظلم اوربربریت کے باوجودسعودی عرب سے پاکستان تک مسلم حکمران ہاتھ پرہاتھ رکھے چین اورسکون سے بیٹھے ہوئے ہیں ۔۔کسی میں اتنی بھی ہمت نہیں کہ برماکامعاشی اورسفارتی بائیکاٹ کرے یااس کے سفیرکوہی ملک بدرکردے۔۔جوحالات آج برماکے مظلوم مسلمانوں پرآئے ہیں کل کویہی حالات ہم پربھی آسکتے ہیں ۔

۔امت مسلمہ توایک وجودکی مانندہے ۔۔جسم کے کسی ایک حصے پرکوئی زخم لگے تواس کی درداورتکلیف توپھرپورے جسم میں محسوس ہوتی ہے۔۔آج ہمارے وجودکاایک حصہ زخموں سے چورچوراورخون سے سرخ ہے ۔۔پھر ہمیں اس کادردکیوں محسوس نہیں ہورہا۔۔؟کیابرمامیں آگ میں زندہ جلنے اورخون میں نہلائے جانے والے مسلمان ہمارے بھائی نہیں ۔۔؟کیابرماکے ننگے اور بے گھر مسلمان ہمارے وجودکاحصہ نہیں ۔

۔؟اگرنہیں توپھرچین کی بانسری بجاکرمشرق سے مغرب اورشمال سے جنوب تک سارے مسلم حکمران لمبی تان کرسکون کی نیندسوئیں ۔۔ان ممالک میں آبادمسلمان بھی ہاتھوں میں امن کے جھنڈے اٹھائیں اور خوشیاں منائیں ۔۔لیکن اگربرماکے مظلوم مسلمان ہمارے بھائی اوروہ ہمارے ہی وجودکاحصہ ہے۔۔ توپھرخداراغفلت۔۔لاپرواہی ۔۔بے غیرتی اوربے حسی کی یہ چادرپھاڑڈالئے۔

۔اپنے مسلمان بھائیوں کاگوشت نوچنے والوں کے دانت کٹھے اوران کے ہاتھ جڑوں سے کاٹ کربھوکے کتوں کے آگے پھینکیں۔۔زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔۔برمی فوج یابدھ مت کے پیروکاروں کے ہاتھوں میں نہیں ۔۔امریکہ اوربرطانیہ اگرامن کے نام پرنیٹوافواج کااتحادعمل میں لاسکتے ہیں توپھرمسلم ممالک کو انسانیت بچانے کے لئے مسلم فورس تشکیل دینے میں کیامسئلہ ہے۔

۔؟مسلم حکمران تاریخ سے سبق سیکھ کرمیدان عمل میں نکل آئیں ۔۔یہ انسانیت اورامن کے دشمنوں کے خلاف صرف ایک اتحادکاقیام عمل میں لائیں ۔۔پھردیکھیں کی دنیامیں امن قائم ہوسکتاہے کہ نہیں ۔۔مسلمان جلے۔۔کٹے یامرے ۔۔امریکہ اوراس کے حواریوں کواس کی کوئی پرواہ نہیں ۔۔جوظلم اس وقت برمامیں ہورہاہے ۔۔یہ اگرکسی اسلامی ملک میں غیرمسلموں کے ساتھ ہوتاتواب تک امریکی اورنیٹوافواج وہاں پہنچی ہوتی۔

۔امریکہ نے ایک دن میں اس ملک کاعراق اورافغانستان کی طرح حشرنشرکیاہوتا۔۔ مگرافسوس کہ مسلمانوں کی مددکیلئے نہ گورے کہیں پہنچتے ہیں نہ ہی دل کے کالوں کومسلمانوں کی کوئی فکرہے۔۔محمدبن قاسم نے دوبارہ نہیں آنا۔۔انہی مسلم حکمرانوں میں کسی کومحمدبن قاسم بن کرظالموں کاراستہ روکناہوگاورنہ کل کوکسی اورملک کے مسلمان بھی ان ظالموں کانشانہ بن سکتے ہیں ۔۔اس لئے امت مسلمہ کوبرماکی صورتحال بارے کوئی سنجیدہ اورعملی قدم اٹھاناہوگاورنہ پھرہرمسلمان کو اسی طرح کے مظالم سے گزرناپڑے گا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :