
مسلمان بہترین ملت
جمعہ 9 مئی 2014

زاہد رضا خان
(جاری ہے)
خلفائے راشدین کے دور کو دیکھا جائے تو ایک خلیفہ کے دنیا سے کوچ کر جانے کے بعد دوسرے خلیفہ کا فیصلہ شوریٰ کے مشورہ سے کیا جاتا تھا۔یعنی تا حیات یہ لوگ امیر المومنین رہے۔اس لئے شریعت کے نفاذ کے وقت یہ بات بھی مد نظر رہنی چاہئے کہ جب تک ملک کا خلیفہ(امیر المومنین)صھت و تندرستی کے ساتھ نظام حکومت ااحسن طریقہ سے چلا رہا ہو تو اس کو بلا وجہ تبدیل نہیں کیا جانا چاہئے۔ اب ملک پاکستان کے حالات کسی بڑی تبدیلی کی طرف جا رہے ہیں۔طالبان سے مذاکرات کامیاب ہو جائیں تو ملک دہشت گردی اور خودکش حملوں سے پاک ہو جائے گا ۔اس کے بعد ملک کے نظام میں بیرونی دباؤ سے نکل کر بنیادی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ہم یہود و نصا ریٰ کے غلام نہیں ہیں کہ ان کے نظام حکومت کی پیروی کرتے چلے جائیں اور امید بہتری کی رکھیں۔ہمیں اپنا عدالتی نظام سرے سے تبدیل کرنا پڑے گا مسجدیں عدالتوں میں بدلنی پڑیں گی۔جج اور وکلاء کی جگہ قاضی اور گواہان (چار گواہ)کی بنیاد پر فوری فیصلوں کا نظام قائم کرنا پڑے گا ۔موجودہ عدالتی نظام برطانوی نظام کے ماتحت ہے اور شرعی عدالتیں جو بنائی جاتی ہیں ان کے فیصلے برطانوی طرز کی عدالتوں میں چیلنج کر دئے جاتے ہیں اس طرح دنیاوی مروجہ قوانین ،شرعی عدالتوں کے فیصلوں پر غالب آجاتے ہیں۔اس نظام کو با لکل بدلنا پڑے گا ورنہ ملک کو اسلامی فلاحی مملکت کہنا اپنے کو دھوکے میں رکھنے کے مترادف ہے۔اللہ کرے آنے والا وقت ملک میں ایسی تبدیلی لائے جس سے ملک کی نظریاتی پہچان اپنا اصل روپ دھار لے اور ملک بڑی طاقتوں کی ریشہ دوانیوں سے نکل سکے(آمین)۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زاہد رضا خان کے کالمز
-
سید ابو الاعلیٰ مودودی کے سنہرے حروف
منگل 16 ستمبر 2014
-
عمران خان ، طاہر القادری کو مشورہ
جمعہ 8 اگست 2014
-
جس کو اپناؤ اس سے نبھاؤ
پیر 19 مئی 2014
-
مسلمان بہترین ملت
جمعہ 9 مئی 2014
-
حالات بدل نہیں سکتے
جمعرات 1 مئی 2014
-
ذرا غور تو کریں
بدھ 23 اپریل 2014
-
ایک کام جو ہم بھول چکے ہیں
جمعرات 3 اپریل 2014
-
ہم ایک اور نیک بن سکتے ہیں
اتوار 16 مارچ 2014
زاہد رضا خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.