Maulana Jan Muhammad Abbasi - Urdu News

مولانا جان محمد عباسی ۔ متعلقہ خبریں

Maulana Jan Muhammad Abbasi

جماعتِ اسلامی پاکستان کے بزرگ رہنما۔لاڑکانہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔مولانا نے انیس سو اٹھاون میں شہر کے امیرِ جماعت کے عہدے سے ترقی حاصل کی۔وہ بعد میں امیرِ صوبہ سندھ اور پھر نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان منتخب ہوئے۔

یوں تو عباسی صاحب پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جانے پہچانے تھے لیکن انیس سو ستتر میں جب انہوں نے اس وقت کے وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے مقابلے میں لاڑکانہ کی ایک قومی اسبملی کی نشست سے کاغدات نامزدگی داخل کرنے کی کوشش کی تو انہیں اغوا کرلیا گیا تھا جس کے باعث انہیں بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

مولانا کی سیاسی زندگی بھرپور انتخابی معرکہ آرائی سے عبارت رہی تاہم انہیں انتخابات میں کبھی کامیابی نصیب نہیں ہوسکی۔ البتہ انیس سو تراسی میں ان کے ایک بیٹے قربان علی عباسی لاڑکانہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ جماعتِ اسلامی کو عوام الناس میں مقبول اور قابلِ قبول بنانے کی جدوجہد میں مولانا نے اہم کردار ادا کیا۔کراچی میں ان کا انتقال ہوا۔ لاڑکانہ میں ان کی تدفین ہوئی۔

Latest News about Maulana Jan Muhammad Abbasi in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Maulana Jan Muhammad Abbasi. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint

مولانا جان محمد عباسی کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ مولانا جان محمد عباسی کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر