کاشف سعید شیخ آئندہ سیشن کیلئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر مقرر

محمد حسین محنتی کی جانب سے کاشف سعید شیخ کی بطور امیرصوبہ سندھ تقرری پر ان کے لیے استقامت کی دعا

بدھ 9 اکتوبر 2024 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2024ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے سندھ کے ارکان کی رائے شماری کے بعد کاشف سعید شیخ کو آئندہ تین سال کے جماعت اسلامی سندھ کا امیرمقررکردیا ہے۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئے امیرکے منصب کی مدت یکم نومبر2024؁ تا 31اکتوبر2027؁ تک ہوگی۔

(جاری ہے)

اس قبل وہ 6سال سے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، نوجوان قائد کاشف سعید شیخ کا تعلق لاڑکانہ کی شیخ برادری سے ہے، وہ طالب علمی کے دور میں اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم رہ چکے ہیں جبکہ ضلع لاڑکانہ کے امیر بھے رہے ہیں، اس سے پہلے کئی سال تک جماعت اسلامی سندھ کے امیر رہنے والے مولانا جان محمد عباسی کا تعلق بھی لاڑکانہ سے رہا ہے۔

سندھ کے نئے امیرکی تقرری پر جلد حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کاشف سعید شیخ کی بطور امیرصوبہ سندھ تقرری پر ان کے لیے استقامت وخیربرکت کا باعث بنانے کی عاکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں ان شاء اللہ باب الاسلام سندھ دعوت وتحریک کے قدم آگے بڑہیں گے ۔